معروف قوال امجد صابری قاتلانہ حملے میں جاں بحق

معروف قوال امجد صابری کراچی میں ہونے والے ایک قاتلانہ حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں- یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں پیش آیا جہاں ان کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی-
 

image

فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار تین افراد زخمی ہوئے اور ان دو میں ایک پاکستان کے مشہور قوال امجد صابری تھے- زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اس دوران امجد صابری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالقِ حقیقی سے جاملے-

دوسری جانب امجد صابری کے ساتھ زخمی ہونے والے ان کے بھائی اور ڈرائیور بھی اسپتال پہنچ کر طبی امداد کے دوران دم توڑ گئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE:

KARACHI: Unknown gunmen opened fire on a car in Karachi on Wednesday, killing famous Pakistani Qawwal Amjad Sabri and wounding another person.The attack took place in Liaquatabad area of the city.