کفیل کی نیکی٬ زیورات چرانے والی ملازمہ کا قبولِ اسلام

فلپائن سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جو کہ سعودی عرب کے ایک گھر میں ملازمہ تھیں٬ اپنے ہی کفیل کے گھر سے نہ صرف قیمتی زیورات لے کر اپنے ملک فرار ہوگئی بلکہ اپنے کفیل کو بدنام بھی کیا لیکن کفیل کے بہترین اخلاق نے خاتون کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کردیا-

جی ہاں فلپائنی خاتون قطرینہ ( قبولِ اسلام سے پہلے کا نام) اپنے کفیل ترکی الجیش کے گھر سے زیورات چرا کر اپنے وطن جا پہنچی اور جب کفیل نے قطرینہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا تو ملازمہ نے اپنے ملک کے اخبارات میں ہی اپنے کفیل کی کردار کشی کرنا شروع کردی-

تاہم جب ملازمہ واپس سعودی عرب لوٹی تو اسے پولیس نے گرفتار کرلیا اور دورانِ تفتیش ملازمہ نے اپنے جرائم کا اعتراف کرلیا-

لیکن الجیش جو بدلہ لینے کی پوری طاقت رکھتا تھا نے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی بےبس اور لاچار ملازمہ کو معاف کردیا اور اپنا مقدمہ واپس لے لیا- یہ منظر دیکھ کر ملازمہ کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور اپنے کفیل کے حسنِ اخلاق سے اس قدر متاثر ہوئی کہ اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

A non-Muslim Filipina house converted to Islam after defaming her employer in newspapers in her home country, just after learning he dropped the case against her. The maid was arrested upon her return to Saudi Arabia after her employer Turki Al Jaish reported her to the police, the Saudi daily ‘Alwatan’ said.