فرائینگ پین جھیل٬ نام ہی نہیں پانی بھی ابلتا ہوا

Frying Pan نامی جھیل نیوزی لینڈ کے علاقے Waimangu میں واقع ہے اور یہ دنیا کے سب سے بڑے گرم ترین تالابوں میں سے ایک ہے- اس جھیل کے تیزابی پانی کا درجہ حرارت پورے سال ہی 50 سے 60 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے-
 

image

اس جھیل کی سطح پر بھاپ٬ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس کے بلبلے موجود رہتے ہیں- یہ جھیل 1886 میں اس وقت وجود میں آئی جب یہاں Tarawera نامی آتش فشاں پہاڑ پھٹ گیا اور لاوا بہنے لگا- اس آتش فشاں پہاڑ کے پھٹنے کی وجہ سے یہاں کئی گڑھے پیدا ہوئے-

اس واقعے میں متعدد قیمتی جغرافیائی نشانیاں تباہ ہوگئیں جن میں مشہور سفید اور گلابی پتھروں سے بنے ٹیرس بھی شامل تھے لیکن اس کے برعکس یہ وادی متعدد ہائیڈرو تھرمل اور جیوتھرمل کی خصوصیات سے مالا مال ہوگئی-

یہ جھیل 38 ہزار اسکوائر میٹر تک پھیلی ہوئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 6 میٹر ہے- اس جھیل کے اردگرد سلیکا فارمیشن اور رنگارنگ معدنیات کے وسیع ذخائر موجود ہیں-
 

image


جھیل کے مشرقی حصے میں بہت بڑے بڑے گڑھے موجود ہیں جو بارش کے پانی اور زمین سے نکلنے والی گرم پانی سے بھرے ہوئے ہیں اور ایک گرم تالاب کی شکل اختیار کرچکے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE:

The Frying Pan Lake in Waimangu, New Zealand, is one of the largest hot pools in the world. Its acidic waters stay at about 50–60° centigrade all round the year, and its surface remains obscured by steam, carbon dioxide and hydrogen sulphide gas bubbling to the surface.