تاریخ کی سب سے بڑی اور منفرد بینک ڈکیتیاں

بینک جرائم پیشہ افراد کے حوالے سے ہمیشہ سے ہی حساس سمجھے جاتے ہیں- یہی وجہ ہے کہ بینکوں کی تاریخ ڈکیتیوں اور مختلف اقسام کے فراڈ سے بھری پڑی ہے- بعض اوقات ان بینک ڈکیتیوں یا پھر فراڈ کے مجرم پکڑے بھی جاتے ہیں لیکن اکثر پولیس ان لوگوں کا سراغ لگانے میں ناکام بھی رہتی ہے- ہم یہاں دنیا کے مختلف ممالک میں رونما ہونے والی چند بڑی بینک ڈکیتیوں کا ذکر کرنے جارہے ہیں جن کے لیے مجرموں نے انتہائی منفرد انداز اپنایا-
 

The Sonali Bank Heist
26 جنوری 2014 کو بنگلہ دیش کے علاقے کشور گنج میں سونالی بینک کی برانچ میں بنگلہ دیش کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی پڑی- یہ ڈکیتی 169 ملین بنگلہ دیشی ٹکوں (بنگلہ دیش کی کرنسی) کی تھی- یہ چوری ہالی ووڈ کی فلموں کی طرز پر گئی- اس واردات کے لیے دو چوروں نے بینک کے پڑوس میں واقع ایک گھر سے بینک کے تہہ خانے تک ایک سرنگ کھودی گئی اور وہاں سے یہ رقم حاصل کی گئی- تاہم ان چوروں کی کامیابی زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکی اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا گیا-

image


The British Bank of the Middle East Robbery
20 جنوری 1976 کو بیروت میں واقع برٹش بینک میں 20 سے 50 ملین ڈالر کی ڈکیتی ڈالی گئی- اس ڈکیتی میں سونے کے بسکٹ٬ بین الاقوامی کرنسی اور زیورات چرائے گئے- چوروں نے اپنے مقصد کے حصول کے لیے بینک کے ساتھ واقع چرچ کی دیوار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا اور وہاں سے بینک کے تہہ خانے تک رسائی حاصل کی- 1976 میں ہونے والی اس ڈکیتی میں ہونے والے نقصان کی ویلیو کا اگر آج کی قدر سے موازنہ کیا جائے تو وہ 3 گنا زائد بنتا ہے-

image


The 1798 Bank of Pennsylvania Heist
یہ امریکہ کے کسی بینک میں پڑنے والی سب سے پہلی ڈکیتی تھی جو یکم ستمبر 1978 کو بینک آف پنسلوانیا میں صبح کے اوقات میں ڈالی گئی- اس وقت بینک سے 162,821 امریکی ڈالر چرائے گئے- ویسے تو آج کے مقابلے میں یہ بہت بڑی ڈکیتی نہیں تھی لیکن اس وقت کے حساب سے یہ بہت بڑی رقم تھی-

image


The Chelembra Bank Robbery
بھارتی شہر کیرالہ میں واقع Chelembra بینک میں 30 دسمبر 2007 کو ڈکیتی ڈالی گئی- یہ بھی بھارت کی تاریخ میں کسی بینک میں پڑنے والی بڑی ڈکیتیوں میں سے ایک تھی- اس ڈکیتی میں بینک کے فرش میں سوراخ کر کے 80 کلو گرام سونا اور 5 ملین روپے چرائے گئے- تاہم پولیس نے 2 ماہ بعد مجرموں کو گرفتار کرلیا-

image


The Historic Bank of Australia Robbery
یہ آسٹریلیا کے کسی بینک میں ہونے والی سب سے پہلی واردات تھی جو 14 ستمبر 1828 کو رونما ہوئی- 5 افراد پر مشتمل افراد نے سوریج پائپ کے ذریعے 14000 ہزار پاؤنڈ کی رقم چرائی- تاہم پولیس واردات کے اگلے ہی روز ان پانچوں افراد کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی-

image


The Plymouth Mail Truck Robbery
14 اگست 1962 کو بوسٹن میں ایک ایسے نقد کرنسی سے بھرے ٹرک کو لوٹا گیا جو فیڈرل ریزریو بینک کو کیش منتقل کرنے جارہا تھا- اس واردات میں 1.5 ملین ڈالر سے زائد رقم لوٹی گئی- اسلحے کے زور پر ٹریفک کو دوسری طرف منتقل کر کے مجرم تمام رقم لوٹ کر فرار ہوگئے-

image


The Banco Central Burglary
برازیل کے اس بینک میں 70 ملین ڈالر کی ڈکیتی کی واردات ہوئی اور اس مقصد کے لیے مجرموں نے 250 فٹ گہری سرنگ کھودی- پولیس نے اس ڈکیتی کے شبہ میں 25 افراد کو گرفتار کیا جس میں سے ان 8 حقیقی مجرموں کو واضح طور پر گرفتار کرلیا گیا جو اس واردات میں ملوث تھے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Heists and robberies are stains upon the frame of our history and current society. However, as bad as these actions may be, they still seem to have an attraction to some people.