پاکستان کی خوبصورت ترین سڑکیں٬ سفر منزل سے زیادہ دلچسپ

تصور کریں کہ آپ اپنی گاڑی میں اکیلے کہیں جارہے ہیں اور آپ کا سفر سینکڑوں میل طویل ہے٬ یقیناً آپ جلد ہی بوریت کا شکار ہوجائیں گے لیکن اگر جس سڑک پر آپ سفر کر رہے ہوں اس کے اردگرد آپ کو بلند و بالا پہاڑ٬ سرسبز چراہ گاہیں یا شاندار قدرتی نظارے دیکھنے کو ملیں تو آپ کا سفر انتہائی دلچسپ ثابت ہوگا- جی ہاں پاکستان میں واقعی ایسی کئی خوبصورت سڑکیں موجود ہیں جن پر سفر کرنا منزل پر پہنچنے سے زیادہ دلچسپ ہوتا ہے- ایسی ہی چند خوبصورت سڑکوں کا ذکر ہے آج کے ہمارے اس آرٹیکل میں جو کہ پاکستان کے مختلف سیاحتی مقامات پر واقع ہیں-
 

image
نتھیا گلی سے ایبٹ آباد تک جانے والی یہ خوبصورت سڑک 54 کلومیٹر طویل ہے- اس سڑک پر سفر کرتے ہوئے آپ کو وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلتا کیونکہ اس پورے سفر کے دوران آپ کے اردگرد بلند و بالا پہاڑ اور ہریالی رہتی ہے جو آپ کو اپنے سحر میں گرفتار کرلیتی ہے-
 
image
اس پرکشش سڑک کو جلکھڈ روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے- ہریالی کے درمیان سے گزرتی اس سڑک پر آپ کو سفر کے دوران دیوقامت پہاڑ بھی دکھائی دیتے ہیں- یہ سڑک وادی کاغان سے شروع ہو کر سیدھا سرحد کے علاقے ڈمری میدان سے جاملتی ہے-
 
image
یہ مکران کوسٹل ہائی وے ہے اور اس ہائی وے پر سفر کرنا بھی زندگی بھر کے لیے ایک خوبصورت یادگار بن جاتا ہے- یہ ہائی وے پاکستان میں موجود بحیرہ عرب کے ساحل کے ساتھ ملحق ہے اور 653 کلومیٹر طویل ہے-
 
image
یہ شاہراہ گلگت بلستان میں واقع ہے- یہ خوبصورت سڑک شاہراہ قراقرم کا ایک حصہ ہے جو پاسو کونز سے جا ملتی ہے- اس سڑک پر کیا جانے والا سفر بھی انتہائی دلچسپ ثابت ہوتا ہے جس کی بنیادی پورے سفر کے دوران اردگرد سے گزرنے والے پرکشش نظارے ہیں-
 
image
اس سڑک کا تعلق وادی شگر سے ہے- وادی شگر کی یہ سڑک 170 کلومیٹر طویل ہے اور اسکردو سے اسکولے کے درمیان دریائے شگر کے ساتھ ملحق ہے- اگر آپ خوبصورت راستوں کے شوقین ہیں تو پھر آپ کو اس سڑک کا سفر ضرور کرنا چاہیے-
 
image
اس سڑک کو گوجال روڈ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ گلمت گاؤں سے گزرتی ہے- اس سڑک پر سفر کے دوران آپ کا واسطہ متعدد خوبصورت مناظر سے پڑتا ہے- یہاں سے گزرتے ہوئے تازہ ہوا کے جھونکے اور بلند پہاڑ آپ کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھتے ہیں-
 
image
مارگلہ پہاڑیوں کے درمیان سے گزرنے والی پیر سوہاوہ نامی یہ سڑک خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے- قدرتی نظاروں سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ مقام کسی جنت سے کم نہیں- کیا آپ تصور کرسکتے ہیں جب یہاں ہلکی ہلکی بوندا باندی ہوتی ہے تو یہ سڑک کتنا حسین منظر پیش کرتی ہوگی؟
 
image
سانپ کی مانند بل کھاتی یہ سڑک آزاد کشمیر کی وادی لیپہ کی ہے- یہاں کی خوبصورتی اس سڑک کی تصویر سے ہی مکمل طور پر عیاں ہے- اس سڑک پر سفر کے دوران انسان کو دور دور تک صرف ہرے بھرے درخت اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتی گھاس دکھائی دیتی ہے-
 
image
یہ وہ منظر جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے اور یہ حسین اور دلفریب نظارہ قراقرم ہائی وے کا ہے- اس ہائی وے کو دنیا کا 8واں عجوبہ بھی قرار دیا جاتا ہے- یہ ہائی وے چین اور پاکستان کو آپس میں منسلک کرتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Who would not enjoy a long car drive in a quiet road surrounded by breathtaking views? Far away from the traffic, noises and daily hustle and bustle, these roads in Pakistan are the best to drive on!