کوبرا سانپ ڈس لے تو کیا ہوگا؟ اور اب کیا کریں؟

سانپ کا نام سنتے ہی جسم میں خوف کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے اور اگر کہیں اس سے سامنا ہوجائے تو انسان ایسا حواس باختہ ہوتا ہے کہ اسے یہ بھی سمجھ نہیں آتا کہ وہ خود کو اب بچائے کیسے؟

کوبرا سانپ کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ خطرناک اور زہریلے سے سانپوں میں ہوتا ہے اور یہ گنجان آباد علاقوں میں پایا جاتا ہے- اس سانپ کا زہر انسانی جسم میں بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اگر فوری طور پر طبی امداد نہ دی جائے تو موت بھی واقع ہوجاتی ہے-
 

image

ہر سال دنیا بھر میں متعدد افراد صرف کوبرا سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے ہلاک ہوجاتے ہیں- کوبرا سانپ انسان کو متعدد بار کاٹ کر اس کے جسم میں زہر کی بھاری مقدار داخل کرسکتا ہے-

کوبرا سانپ کے کاٹنے کے بعد اگلے 15 منٹ سے 2 گھنٹے میں انسان کا اعصابی نظام کام کرنا چھوڑ دیتا ہے جبکہ جسم مفلوج ہوجاتا ہے اور غنودگی طاری ہونے لگتی ہے-

کوبرا جس مقام پر ڈستا ہے وہاں آبلے اور خراشیں پیدا ہوجاتی ہیں اور اگر انفیکشن ہوجائے تو متاثرہ حصے کو کاٹنا پڑ جاتا ہے-

بعض اوقات کوبرا سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے انسان کے بلڈ پریشر میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے جس کے ساتھ ہی دل کی دھڑکن کی رفتار کم ہونے لگتی ہے٬ یہاں تک کہ آخر پر بالکل تھم جاتی ہے-

ماہرین کے مطابق کوبرا سانپ کے زہر کا تریاق ہی انسان کی جان بچا سکتا ہے اور اگر یہ فوری طور پر مہیا نہ کیا جائے تو صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر انسان کی موت واقع ہوسکتی ہے-
 

image


طبی امداد:
اگر کسی شخص کو کوبرا سانپ ڈس لے تو طبی عملے کی آمد تک متاثرہ شخص کو ساکت لٹائے رکھیں اور کوشش کیجیے کہ وہ پرسکون رہے٬ ایسا کرنے سے سانپ کا زہر جسم میں پھیلے گا نہیں-

اس کے علاوہ سانپ نے اگر پیر میں کاٹا ہے تو جوتے اتار دیں یا پھر زخم کے اردگرد کسی قسم کی جیولری ہے تو وہ بھی ہٹا دیں- اس کے بعد زخم کو صاف بینڈیج سے ڈھک دیں-

سانپ کا زہر چوسنے کی کوشش کبھی نہ کریں کیونکہ یہ بھی جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے- اس کے علاوہ نہ ہی زخم کے اردگرد کوئی پٹی باندھ کر خون کا بہاؤ روکنے کی کوشش کریں- زخم پر پانی بھی نہیں لگانا چاہیے اور نہ ہی متاثرہ شخص کو کوئی دوائی یا جوس وغیرہ دینا چاہیے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Snake venom is actually a kind of highly evolved salivary secretion which is used to both kill and digest prey. Venom was not made against man. There are two basic types of snake venom. One affects the nerves (venom of cobra and common krait); the other one blood (that of vipers).