وہ انقلابی لمحات جنہوں نے دنیا کو تبدیل کردیا

سائنسی نظریات کے مطابق ہمارا سیارہ 5.4 ارب سال قدیم ہے لیکن انسان کو اس سیارے پر آئے ابھی صرف 2 لاکھ سال گزرے ہیں- ہم زمین کی طویل عمر سے انسانوں کے گزارے گئے وقت کا تو موازنہ نہیں کرسکتے لیکن پھر بھی اس دوران انسان نے کئی ایسے لمحات کا سامنا کیا جب اس کی یہ دنیا یکسر تبدیل ہوگئی- ہم یہاں گزشتہ 137 سالوں کے دوران ایسے ہی چند گزرنے والے حیران کن لمحات کا ذکر کریں گے جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا-
 

The Light Bulb
1879 میں تھامس ایڈیسن کے ایجاد کردہ بلب نے دنیا بھر میں ایک انقلاب برپا کردیا- اس بلب نے گیس لیمپ اور موم بتیوں کی جگہ لے کر دنیا کو ایک نئی روشنی فراہم کی اور انسان اندھیرے سے نکل کر اجالے میں آگیا-

image


The Airplane
رائٹ برادرز نے پہلا جہاز 1903 میں ایجاد کیا اور اس وقت اس جہاز میں صرف ایک ہی فرد سفر کرسکتا تھا- لیکن یہی وہ لمحہ بھی تھا جس نے آنے والی دنیا کو ایک نیا رخ دے دیا اور اس ایجاد سے لاتعداد افراد فائدہ اٹھاتے دکھائی دیتے ہیں-

image


The Model-T Ford
ہنری فورڈ نے گاڑی عوام کے لیے 1908 میں ایجاد کی تھی اور اس وقت اس کی قیمت 905 ڈالر رکھی گئی تھی-گزشتہ سال دنیا بھر میں موجود گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں نے 67.53 ملین کاریں تیار کر کے مارکیٹ میں بھیجیں- ان اعداد و شمار کو دیکھ کر واضح طور پر کہا جاسکتا ہے کہ اب گاڑیوں کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جاسکتا-

image


The Atomic Bomb
1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی میں ایٹم بم گرائے گئے جنہوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی- لیکن یہی وہ لمحات تھے جنہوں نے دنیا کو تبدیل بھی کردیا اور اس وقت سے آج تک دنیا ایسے مہلک ہتھیاروں کے حملوں کے خوف میں زندگی گزار رہی ہے جو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں-

image


AIDS
ایڈز عوامی توجہ 1982 میں حاصل ہوئی لیکن جب تک اس مرض کی دریافت ہوئی اس وقت تک دنیا بھر میں تقریباً 36 ملین افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے تھے- اور یہ آج بھی انسانوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بنا ہوا ہے-

image


World Wide Web
انٹرنیٹ کا شمار بھی ایسی ایجادات میں کیا جاتا ہے جنہوں نے دنیا کو یکسر تبدیل کردیا اور آج دنیا بھر میں زیادہ تر افراد انٹرنیٹ کے بغیر زندگی گزارنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے- انٹرنیٹ برطانوی کمپیوٹر سائنسدان Tim Berbers-Lee نے 1989 میں ایجاد کیا تھا-

image


September 11, 2001
11 ستمبر 2001 کو نیو یارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے نے دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا اور آج بھی دنیا اس آگ میں جل رہی ہے- ان حملوں میں تقریباً 3 ہزار افراد ہلاک ہوئے- ان حملوں نے دنیا کا نقشہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا-

image

Social Media
چند برس قبل جنم لینے والا سوشل میڈیا آج ہر جگہ چھایا ہوا ہے اور اس نے لوگوں کی سوچ کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے- فیس بک اور ٹوئٹر کے صارفین کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ انہیں ایک ملک تک قرار دیا جاسکتا ہے- اس کے علاوہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد بلاگ کے ذریعے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

This planet is 5.4 billion years old, man has occupied it for only 200,000 years. We haven’t been here that long in comparison to the age of the earth, but as a human race, we have done some pretty significant things to change it since we came on the scene.