سینکڑوں غاروں پر مشتمل پاکستان کا پراسرار شہر

ہمارے ملک میں متعدد ایسے مقامات موجود ہیں جن سے خود ہمارے ملک پاکستان کی عوام بھی مکمل طور پر واقف نہیں ہیں جبکہ یہ مقامات اپنے اندر کئی پراسرار راز سموئے ہیں- انہی مقامات میں سے ایک مقام گونڈرانی بھی ہے جسے شہرِ روغان کے نام سے جانا جاتا ہے-
 

image

اس شہر کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں موجود پہاڑوں میں سینکڑوں غاریں بنی ہوئی ہیں لیکن ان غاروں کی تعمیر کے حوالے سے تاریخ بالکل خاموش ہے-

گونڈارنی صوبہ بلوچستان میں کراچی سے 175 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع لسبیلہ میں واقع ہے- یہ شہر قدیم قصبے بیلہ کے شمال میں 20 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے-

مؤرخین کا خیال ہے کہ ان پہاڑوں میں موجود غاریں بدھ مت مذہب کے پیروکاروں نے تعمیر کی ہیں اور وہ یہاں رہائش پذیر تھے- ان غاروں میں چھوٹے چھوٹے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں جو مختلف راستوں سے منسلک ہیں-
 

image


برطانوی دور میں یہاں 1500 غاریں موجود تھیں لیکن مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے انگنت غاریں گر چکی ہیں اور اب صرف 500 غاریں باقی رہ گئی ہیں

YOU MAY ALSO LIKE:

Gondrani is a unique place in the province of Balochistan ,Pakistan where traces of ancient cave civilizations are existed. It is popular with the name of Shehr-e-Roghan. This place is indeed a real archaeological treasure which is unfortunately hidden from the world.