دنیا کے انتہائی چھوٹے لیکن خوبصورت ترین ممالک

آپ نے آج تک دنیا کے بڑے بڑے اور خوبصورت ترین ممالک کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے اتنے چھوٹے لیکن انتہائی خوبصورت ممالک بھی موجود ہیں جن کا رقبہ پاکستان کے شہر لاہور سے بھی کم ہے- جی ہاں یہ ممالک چھوٹے ہونے کے باوجود اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کے درمیان انتہائی مقبول ہیں-
 

The Republic of Seychelles
یہ ملک 115 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے اور اس کی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر سے سیاح یہاں آتے ہیں- اس ملک کا رقبہ صرف 444 مربع کلومیٹر ہے لیکن اس کے ساحل انتہائی پرکشش ہیں جبکہ ان کا پانی بھی شفاف ہے-

image


Grenada
یہ شاندار جزیرہ صرف 344 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے لیکن ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے- اس جزیرے کو “ مصالحوں کا جزیرہ “ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہاں جائفل اور جاوتری کی پیداوار بہت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے-

image


Malta
مالٹا نامی ملک بھی بحیرہ روم میں ایک جزیرہ پر واقع ہے- یہ ملک 3 شاندار جزیروں سے مل کر بنا ہوا ہے- اس ملک کا رقبہ صرف 316 مربع کلومیٹر ہے- اپنے خوبصورت ساحلوں اور بہترین موسم کے باعث یہ ملک سیاحوں کے درمیان انتہائی مقبول ہے اور تاریخی اعتبار سے بھی امیر ہے-

image


Maldives
مالدیپ بھی ایک مقبول ترین سیاحتی مقام ہے اور اس کی شہرت کی وجہ یہاں کا شفاف پانی اور زیرِ آب ریسٹورنٹ ہے- مالدیپ ایشیا کا سب سے چھوٹا ملک بھی ہے جو بحرِ ہند میں واقع ہے- اس کا دارالحکومت مالے ہے جبکہ یہ ایک مسلم ملک ہے-

image


Saint Kitts and Nevis
ان دونوں جزائر کا کُل رقبہ 261 مربع کلومیٹر ہے- اور یہ پورپ کے سب سے پہلے جزائر تھے جو آباد ہوئے- ان جزائر کی مقبولیت کی بڑی وجہ یہاں غوطہ خوری کے شاندار مقامات٬ ساحل اور صدیوں پرانے باغات کی موجودگی ہے-

image


Liechtenstein
یہ سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کے درمیان گھرا ملک ہے- یہ ملک 160 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے- یہ چھوٹا سا ملک بھی انتہائی خوبصورت ہے اور اس کا سب سے شاندار حصہ وہ ہے جہاں بلند و بالا چوٹیاں پائی جاتی ہے-

image


San Marino
اس ملک کا کُل رقبہ صرف 61 مربع کلومیٹر ہے- اور اسے دنیا کی سب سے قدیم ترین خودمختار ریاست قرار دیا جاتا ہے- یہ یورپ کا سب سے چھوٹا ملک ہے جو کہ اٹلی کے اردگرد آباد ہے-

image

Tuvalu
یہ ملک بحرالکاہل میں آسٹریلیا کے نزدیک واقع ہے اور ایک جزیرے پر قائم ہے- اس ملک کی آبادی 10 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ہے لیکن حیران کن طور پر ان افراد کے لیے صرف ایک سڑک ہے جس کی لمبائی بھی صرف 8 کلومیٹر ہے-

image

Nauru
یہ ملک آسٹریلیا کے مشرق میں واقع ایک جزیرے پر قائم ہے جس کا کُل رقبہ صرف 21 مربع کلومیٹر ہے- یہ دنیا کا کسی جزیرے پر واقع سب سے چھوٹا ملک ہے- 1980 میں یہ ایک امیر ترین جزیرہ تھا لیکن آج یہاں بیروزگاری کی شرح 90 فیصد ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Some of the most beautiful countries to visit and appreciate are in fact smaller than the city of Lahore. Surprised? Well, don’t be. The total area of Lahore is 1,172 km², while these tiny little countries with immense beauty are nowhere even near 1,000 km². Take a look at these countries that are smaller than one of our major cities.