عجیب گلاسز٬ موبائل اسکرین صرف آپ کو دکھائی دے گی

اگر آپ کسی عوامی مقام پر بیٹھے اپنا اسمارٹ فون استعمال کر رہے ہوں اور قریب موجود کوئی شخص آپ کے فون میں جھانک رہا ہو تو یقیناً آپ کو بہت برا محسوس ہوتا ہے- لیکن اب اس مشکل کا حل بھی نکال لیا گیا ہے-

جی ہاں ترکی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ Göger نے ایک ایسا چشمہ ایجاد کیا ہے جسے پہننے کے بعد آپ کے موبائل کی اسکرین صرف آپ کو ہی دکھائی دے گی جبکہ باقی افراد کو یہ اسکرین وائٹ دکھائی دے گی-
 

image

Göger کو اس ایجاد کی ضرورت 4 ماہ قبل اس وقت محسوس ہوئی جب وہ ایک مقامی ٹرام میں سفر کر رہے تھے اور اس دوران انہوں نے اپنے اسمارٹ فون پر ای میل چیک کرنا شروع کردیں- لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ آس پاس کے چند لوگ بھی ان کی ای میل پر نظر رکھے ہوئے ہیں-

تب ہی انہیں خیال آیا کہ یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کا سامنا روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو کرنا پڑتا ہے-

Göger جو کہ پیشے کے لحاظ سے 1999 سے موبائل کی رپئیرنگ کے شعبے سے منسلک ہیں٬ فوراً اپنی شاپ پر واپس پہنچے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے لگے-

بالآخر وہ ایک ایسا سسٹم ایجاد کرنے میں کامیاب ہوگئے جو موبائل٬ لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ کی اسکرین کو وائٹ یعنی سفید کردیتا ہے لیکن جب انہی کے ایجاد کردہ چشمے کو پہن کر ان اسکرین کو دیکھا جائے تو سب واضح دکھائی دینے لگتا ہے-

درحقیقت Göger نے ایک چپ ایجاد کی ہے جو اسمارٹ فون پر انسٹال کردی جائے تو اس کی اسکرین سفید ہوجاتی ہے جبکہ اسی طرح کی ایک چپ چشمے میں بھی نصب ہے جسے پہننے کے بعد دونوں چپ بلیو ٹوتھ کے ذریعے آپس میں رابطے میں آجاتی ہیں اور موبائل کی اسکرین دکھائی دینے لگتی ہے-
 

image


Göger کے مطابق اس ایجاد پر ان کے صرف 10 ڈالر خرچ ہوئے ہیں- اور اس سسٹم کا نفاذ ٹیلی ویژن اسکرین پر بھی ممکن ہے-

تجرباتی طور پر یہ سسٹم ایک کیفے میں پیش کیا گیا اور وہاں موجود لوگوں سے اس کی کامیابی کے بارے میں دریافت کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئے-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

Don’t you hate it when you’re using your smartphone on public transportation and notice strangers looking at it over your shoulder? Those people are the worst! But thanks to Celal Göger special glasses, you won’t have to deal with them ever again.