پھیپھڑوں کے کینسر کی عام علامات٬ نظرانداز مت کیجیے

پھیپھڑوں کا کینسر دنیا بھر میں کینسر سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے- پھیپھڑوں کے کینسر میں ایک ٹیومر انسانی پھیپھڑوں میں جنم لیتا ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے سائز میں اضافہ ہوتا رہتا ہے- اس ٹیومر کی وجہ سے پھیپھڑوں کی صلاحیت اور سانس متاثر ہونے لگتی ہے- عام طور پر ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کینسر صرف تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتا ہے لیکن اس کینسر کے لاحق ہونے کی ایک بڑی وجہ آلودگی بھی ہے- یہ کینسر پورے جسم میں پھیلتا ہے اور اس کی کئی علامات ہیں- ہم یہاں پھیپھڑوں کے کینسر کی چند عام علامات کا ذکر کریں گے جنہیں ہم عموماً نظرانداز کردیتے ہیں- اگر یہ علامات کسی بھی فرد میں ظاہر ہوں تو اسے ضرور ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے-
 

Persistant coughing
بعض اوقات انسان کو ایسی کھانسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو رکنے کا نام ہی نہیں لیتی- یہ عام کھانسی نہیں ہوتی بلکہ اس کا براہ راست تعلق انسان کے سینے سے ہوتا ہے- مستقل جاری رہنے والی اس کھانسی کا تعلق سردی یا نزلے نہیں ہوتا بلکہ یہ دائمی ہوتی ہے- یہ کھانسی پھیپھڑوں کے کینسر کی ایک واضح علامت ہے- اور بعض اوقات اس کھانسی کی وجہ سے سینے میں درد بھی شروع ہوجاتا ہے-

image


Shortness of breath
پھیپھڑوں کے کینسر کے آپ کی سانس پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں- پھیپھڑوں میں موجود ٹیومر جب بڑھنا شروع ہوتا ہے تو آپ کے سینے میں پہنچنے والی ہوا کو محدود کر دیتا ہے اور یوں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے- یہاں تک کہ بعض اوقات جب آپ آرام سے بیٹھے بھی ہوں تو بھی آپ کو سانس لینے میں دشواری ہورہی ہوتی ہے- عموماً اس حالت کا سامنا سیڑھیاں چڑھنے کے بعد کرنا پڑتا ہے-

image


Headaches
سننے میں یہ کچھ عجیب لگتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے بعض اوقات سر درد بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے ہوتا ہے- جب ٹیومر کا دباؤ ایک مخصوص رگ پر بڑھتا ہے تو اس کا رخ دماغ کی جانب ہوتا ہے-یہ وہی سب بڑی رگ ہوتی ہے جو جسم کے بالائی حصے کو خون فراہم کرتی ہے اور اس حصے میں ہمارا دماغ بھی شامل ہوتا ہے-

image


Bone aches
پھیپھڑوں کا کینسر ہڈیوں میں درد کا باعث بھی بنتا ہے- لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ کینسر ہڈیوں میں پھیل رہا ہے- تاہم کینسر کی وجہ سے ہڈیوں پر دباؤں بڑھتا ہے اور ان میں سوزش بھی پیدا ہوتی ہے- یہ ہڈیاں پورے جسم کے کسی بھی حصے کی ہوسکتی ہیں- عام طور پر پھیپھڑوں کے کینسر کے مریض اکثر پسلیوں٬ بازوؤں٬ کندھوں اور گردن میں درد کی شکایت کرتے دکھائی دیتے ہیں-

image


Weight changes
یہ ایک عام علامت ہے پھیپھڑوں کے کینسر کے شکار افراد کے وزن میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں- اگر آپ کو اپنے وزن میں 10 پونڈ کی تبدیلی دکھائی دے تو سمجھ جائیے کچھ غلط ہورہا ہے- اگر آپ نے اپنی خوراک اور ورزش میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں کی تو پھر وزن میں بھی تبدیلی ہرگز نہیں آنی چاہیے- وزن کی تبدیلی کی اگر آپ کے پاس کوئی وضاحت نہیں ہے تو آپ ضرور اپنے ڈاکٹر سے رابطہ کریں-

image


Hoarse voice
مستقل جاری رہنے والی کھانسی کی مانند اکثر لوگوں کی آواز میں بھی بھاری پن آجاتا ہے اور یہ پھیپھڑوں کے کینسر ہی کی ایک علامت ہے- آپ کی آواز میں آنے والی تبدیلی کو دوسرے لوگ باآسانی محسوس کرلیتے ہیں- اور یہ اس وجہ سے ہوتا ہے کہ آپ کو اپنی آواز باہر نکالنے میں مشکل پیش آرہی ہوتی ہے- اس طرح آپ کے گلے میں درد ہوسکتا ہے اور آپ خاموش بھی ہوسکتے ہیں-

image


Wheezing
اکثر لوگوں کو سانس لینے کی کوشش میں گھرگھراہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور یہ پھیپھڑوں کے کینسر کے پیدا ہونے کی ایک اور واضح علامت سمجھی جاتی ہے- یہ اس وجہ سے ہوتا ہے آپ کے پھیپھڑوں ہوا جانے اور نکلنے کے نظام میں زیادہ تنگی پیدا ہوجاتی ہے اور نالیاں متاثر ہوچکی ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی سوزش بھی پیدا ہوچکی ہوتی ہے-

image

Blood in mucus
اکثر لوگ بلغم میں خون آنے کی شکایت کرتے ہیں٬ اس کا مطلب ہے کہ کینسر آپ کے پھیپھڑوں کے زیادہ سے زیادہ ٹشو برباد کر چکا ہے- مردہ ٹشو کے اخراج کی کوشش میں آپ کا جسم بلغم کے ساتھ خون پیدا کرتا ہے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Lung cancer is the biggest cause of cancer deaths in the United States and the rest of the world. It involves a tumor growth within the lungs, reducing lung capacity and affecting breathing. We currently know that it is caused primarily by cigarette smoking, but it can also occur as a result of passive smoking or being exposed to pollution or general smoke for long periods of time.