میٹھے پانی کی سب سے بڑی مچھلیاں اور وزن؟

مچھلیوں کو سرد خون والا جانور بھی کہا جاتا ہے۔ چھلکوں سے ڈھکا ہوا اور پانی میں تیرنے کے لئے بنے خصوصی پر اور گلپھڑوں سے لیس مچھلیاں کھلے سمندر، میٹھے پانی، دریاؤں، جھیلوں سے لے کر پہاڑی جھرنوں اور سمندر کی اتھاہ گہرائیوں تک میں پائی جاتی ہے۔ لیکن ہم یہاں بات کریں گے صرف میٹھے پانی میں پائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی مچھلیوں کی جو نہ صرف کئی فٹ لمبی ہوتی ہیں بلکہ کئی من وزنی بھی ہوتی ہیں-
 

Beluga Species
یہ مچھلی sturgeon فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور میٹھے پانی کی بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے- اس مچھلی کا سائز اس وقت تک مسلسل بڑھتا رہتا ہے جب تک کہ یہ زندہ رہتی ہے- سب سے بڑی بلوگا مچھلی 24 فٹ لمبی اور 3460 پونڈ وزنی تھی- افسوسناک بات یہ ہے کہ مچھلیوں کی اس قسم کی لمبے سائز کی حامل پرانی مچھلیاں اب نایاب ہوتی جارہی ہیں-

image


Giant Freshwater Stingray
Stingray نامی مچھلی کی چند مخصوص اقسام ایسی بھی ہیں جو آپ کو اپنے سائز سے خوفزدہ کرسکتی ہیں- یہ بھی میٹھے پانی کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک مچھلی ہے- ان مچھلیوں کا وزن 1100 پونڈ سے لے کر 1300 پونڈ کے درمیان ہوتا ہے- بدقسمتی سے یہ مچھلیاں بھی دنیا میں کم ہوتی جارہی ہیں جس کی بڑی وجہ تیزی سے بڑھتا ہوا مچھلیوں کا شکار ہے-

image


Alligator Gar
اس مچھلی کا سر ہموار ہوتا ہے اور یہ پہلی نظر میں کسی مگرمچھ کی مانند لگتی ہے- یہ Gar نامی مچھلیوں کی اقسام میں سب سے بڑی مچھلی ہے- یہ 10 فٹ تک لمبی ہوسکتی ہے جبکہ اس کا وزن 300 پونڈ سے زائد ہوتا ہے- یہ دیکھنے میں خوفناک ضرور ہے لیکن آج اس کے حملے کا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا-

image


White Sturgeon
میٹھے پانی کی اس مچھلی کا برٹش کولمبیا کی ثقافت میں ایک اہم کردار ہے- یہ شمالی امریکہ کی نہ صرف بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے بلکہ اسی مقام کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی مچھلی بھی ہے- اس کی لمبائی تقریباً 4 میٹر جبکہ وزن 1 ٹن تک ہوتا ہے- ان میں سے بعض مچھلیوں کی عمر 100 سال تک بھی پہنچی ہے-

image


Bull Shark
یہ مچھلی صرف گرم پانیوں اور ساحلی علاقوں میں پائی جاتی ہے- یہ مادہ مچھلی نر کے مقابلے میں بڑی ہوتی ہے- یہ مچھلی 8 فٹ تک لمبی ہوتی ہے اور اس کا سب سے زیادہ وزن 690 پونڈ ریکارڈ کیا گیا ہے- یہ بھی میٹھے پانی کی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے-

image


Catfish
یہ مچھلی اپنی غذا پانی کی گہرائی میں تلاش کرتی ہے اور اسی لیے زیادہ تر وہی پائی جاتی ہے- اس اقسام کی بعض بڑی مچھلیوں کا وزن 500 پونڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے- یہ مچھلی آپ کو میٹھے پانی میں ہی ملے گی وہ بھی زرا مشکل سے-

image


Nile Perch
یہ مچھلی Latidae فیملی سے تعلق رکھتی ہے اور بنیادی طور پر اس کا تعلق نیل٬ کانگو٬ سینیگال اور نگر کے دریاؤں سے ہے- اس کا رنگ چاندی کے جیسا ہوتا ہے جبکہ آنکھیں کالی ہوتی ہیں- یہ دنیا بھر میں میٹھے پانی میں پائی جانے والی سب سے بڑی مچھلیوں میں سے ایک ہے- یہ 6 فٹ سے زائد لمبی ہوتی ہے اور اس کا وزن 400 پونڈ سے زائد ہوتا ہے-

image

Carp
یہ مچھلی دنیا بھر میں موجود میٹھے پائی کے ذخائر میں پائی جاتی ہے- بنیادی طور پر اس مچھلی کا تعلق یورپ اور ایشیا سے ہے اور یہ بہت زیادہ بڑی جسامت رکھتی ہے- Catla carp جسے انڈین کارپ بھی کہا جاتا ہے 182 سینٹی میٹر تک لمبی ہوتی ہے جبکہ گراس کارپ نامی مچھلی کی لمبائی زیادہ سے زیادہ 150 سینٹی میٹر ہوتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

The ocean is not the only place that you can find gigantic fish that might make you want to put the fishing pole down for retirement. Behemoth fish can be found hiding inside our murky freshwater rivers and lakes as well.Although the typical freshwater fish is smaller than its counterpart in the saltwater oceans, there are a select few that can grow to enormous sizes.