دنیا کے پراسرار ترین افراد

کوئی شخص بغیر کسی شناخت کے آپ کے سامنے آئے دنیا کی تاریخ میں جگہ بنائے اور پھر اچانک غائب ہوجائے٬ یقیناً آپ اسے ایک پراسرار شخص کا خطاب دیں گے- دنیا کی تاریخ میں ایسے کئی پراسرار افراد کا ذکر ملتا ہے جن کی حقیقت آج تک ایک راز ہے- ایسے ہی چند پراسرار افراد کے بارے میں ہے ہمارا آج کا آرٹیکل جن کے بارے میں کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون تھے؟ اور کہاں سے آئے؟ اور کہاں چلے گئے؟
 

D.B. Cooper
24 نومبر 1971 کو ایک شخص نے بوئنگ 727 جہاز کو ہائی جیک کرلیا اور اغوا کے لیے اس شخص نے لوگوں کو یہ کہہ کر ڈرایا کہ میرے بریف کیس میں بم موجود ہے- مذکورہ شخص نے 2 لاکھ ڈالر اور 4 پیراشوٹ کی ڈیمانڈ کی- اس کی ڈیمانڈ پوری کردی گئی اور یہ شخص آدھی رات کے وقت جہاز سے کود گیا- حیرت انگیز طور پر نہ تو اس شخص کو تلاش کیا جاسکا اور نہ ہی یہ کسی کو دکھائی دیا- یہ کہاں سے تعلق رکھتا تھا اور اس کی منزل کیا تھی٬ دونوں باتیں آج تک پراسرار ہیں- اس شخص کو ڈی بی کوپر کا نام بھی میڈیا ہی نہیں دیا-

image


Babushka Lady
1963 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی پر جب قاتلانہ حملہ ہوا تو موقع واردات پر ایک مشکوک خاتون کو بھی دیکھا گیا- یہ خاتون اس موقع کی تصاویر بنا رہی تھی اور انہوں نے اسکارف پہن رکھا تھا- حملے کے بعد یہ خاتون بھی مجمع میں شامل ہو کر غائب ہوگئی- آج تک ایف بی آئی یہ نہیں جان سکی کہ آخر یہ خاتون کون تھی اور کہاں گئی- اس واقع کی تمام تصاویر اور ویڈیو میں اس خاتون کا چہرہ کسی نہ کسی طرح پوشیدہ ہے-

image


The Man from Taured
1954 میں ایک شخص ٹوکیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترا- جب سیکورٹی حکام نے اس شخص کو نقشے پر اپنے ملک کی نشاندہی کرنے کو کہا تو اس نے انڈورا پر انگلی رکھی لیکن اسے انڈورا کے بجائے Taurus کے نام سے پکارا- اس شخص کا کہنا تھا کہ اس نے پہلے کبھی انڈورا کا نام نہیں سنا- دوسری جانب سیکورٹی حکام Taurusکے نام سے ناواقف تھے جبکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ Taurus ایک ہزار سال قبل اپنا وجود رکھتا تھا-اس شخص کا ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ اسے سچا ثابت کرتے تھے- الجھن کے شکار سیکورٹی حکام نے اس شخص کو ایک قریبی ہوٹل میں ٹھہرا دیا اور دو آفیسر کو اس پر نظر رکھنے کو کہا- لیکن حیرت انگیز طور پر یہ شخص ہوٹل سے غائب ہوگیا اور اپنے پیچھے کوئی نشان بھی نہیں چھوڑ کر گیا-

image


Green Children of Woolpit
12ویں صدی میں دو بچے جو آپس میں بہن بھاتی تھے اور غیرمعمولی سبز رنگ کی جلد کے حامل تھے٬ اچانک سفوک کے ایک گاؤں Woolpit میں ظاہر ہوئے- یہ عجیب و غریب زبان بولتے تھے اور صرف beans کھاتے تھے- جلد ہی یہ انگریزی زبان سیکھ گئے اور انہوں نے دیگر اشیا بھی کھانا شروع کردیں- وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جلد کا سبز رنگ بھی جاتا رہا- پھر اچانک بھائی بیمار ہوا اور انتقال کر گیا- لڑکی کا دعویٰ تھا کہ ہم St Martin’s Land کے مقام سے آئے ہیں اور یہ جگہ زیرِ زمین واقع ہے- اس جگہ سورج کی روشنی نہیں پہنچتی اور وہاں سب کچھ سبز رنگ کا ہوتا ہے- کوئی بھی ان کی اصل حقیقت نہیں جان سکا- کیا یہ کسی دوسری دنیا سے آئے تھے؟ آج تک یہ سب کچھ ایک راز ہے-

image


Kaspar Hauser
26 مئی 1828 کو نورمبرگ نامی سڑک پر ایک لڑکا ظاہر ہوا- اور لڑکے کے ہاتھ میں 6ویں کیلوری رجمنٹ کے 4ویں اسکوارڈن کا پتہ موجود تھا- یہ لڑکا اپنا نام کاسپر بتاتا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ اس نے تمام زندگی ایک قید خانے میں گزاری ہے جس کی لمبائی 2 میٹر اور چوڑائی 1 میٹر اور اونچائی ڈیڑھ میٹر تھی- یہ لڑکا اپنے ماضی کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا سوائے اس کے کہ اس کا باپ کیلوری فوجی تھا- یہ لڑکا سیاہ روٹی کھاتا تھا اور پانی پیتا تھا- اس کے علاوہ ہر چمکدار شے پر قابض ہوجاتا جیسے ان نے اپنی زندگی میں کبھی روشنی نہ دیکھی ہو-

image


Agent 355
یہ نام امریکی انقلاب کے دوران جارج واشنگٹن میں موجود ایک جاسوس خاتون کا تخلص تھا- یہ ایک انتہائی چالاک جاسوس تھی تاہم پکڑی گئی اور برطانیہ نے اسے ایک بحری جہاز پر قید کر دیا اور اسے وہاں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا- تاہم وہ کبھی بھی اس کی حقیقی شناخت نہیں جان سکے-

image


The Man in the Iron Mask
یہ ایک قیدی تھا جسے 1669 میں گرفتار کیا گیا تھا- اسے متعدد جیلوں میں رکھا گیا اور تمام جیل خانوں کا جیلر پہلی جیل والا ہی شخص رہا- اس قیدی نے تقریباً 34 سال قید میں گزارے لیکن کسی نے بھی کبھی اس کا چہرہ نہیں دیکھا کیونکہ اس کا چہرہ ہمیشہ کالے رنگ کے مخملی کپڑے میں لپٹا رہتا تھا- 19 ستمبر 1703 کو اس کا انتقال ہوگیا- اس قیدی سے متعدد کہانیاں وابستہ ہیں لیکن اس کے چہرے کے اوپر موجود ماسک کے نیچے حقیقت کیا تھی؟ کوئی نہیں جان سکا-

image


Tank man
5 جون 1989 کی صبح جب چینی فوج Tiananmen اسکوائر پر ہونے والے احتجاج کو دبا رہی تھی تو یہ شخص احتجاجی طور پر ٹینکوں کے آگے کھڑا ہوگیا اور مزاحمت کرنے لگا- اگرچہ مقامی اخبار کا دعویٰ تھا کہ اس کا نام Wang Weilin تھا اور یہ ایک طالبعلم تھا لیکن کمیونسٹ پارٹی نے اس خبر کو یکسر مسترد کردیا- کمیونسٹ پارٹی کے مطابق اس شخص کو نہ تو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی علم ہوسکا ہے- آج تک یہ شخص ایک پراسرار راز ہے کہ آخر یہ کون تھا؟

image


The Isdal Woman
1970 میں برجن کی ڈیتھ ویلی سے پولیس کے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی- پولیس کو لاش کے قریب سے ایک جلا ہوا پاسپورٹ اور نیند کی گولیاں بھی ملیں- دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ اس خاتون نے 9 جعلی پاسپورٹ بنا رکھے تھے جن کی مدد سے وہ پورے یورپ میں سفر کرتی تھی- دوسری جانب پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نے ثابت کیا کہ خاتون کی موت نیند کی دوائی سے ہوئی ہے اور ممکن ہے کہ اس نے خودکشی کی ہو- لیکن اس سب کے باوجود پولیس اس خاتون کی اصل شناخت کے بارے میں پتہ لگانے میں ناکام رہی-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

They came without name, make their own place in the world’s history and gone away. Following is the list of some people who eventually came into existence from no-where. Their identity never been found which turned them the most mysterious people on earth.