سابق باکسنگ چیمپیئن محمد علی کا انتقال

باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں- انہیں دو روز قبل سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں ان کا جمعے کے روز انتقال ہوگیا ہے- محمد علی کے انتقال کی تصدیق ان کے فیملی ممبر Bob Gunnell نے کی ہے-

محمد علی کو تین مرتبہ باکسنگ کا عالمی چمپئین رہنے کا اعزاز حاصل ہے-
 

image

1984 میں جب محمد علی پارکنسنز نامی بیماری کی تشخیص ہوئی تو انہوں نے باکسنگ کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا- ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کے لاحق ہونے کی ممکنہ وجہ دنیا میں باکسنگ کے مقابلوں کے دوران محمد علی کو لگنے والے ہزاروں مکے یعنی ’پنچز‘ تھے۔

محمد علی کو اپنے کیریر کے دوران 29 ہزار پنچز کا سامنا کرنا پڑا جس نے انہیں دنیا بھر میں نمایاں شخصیت بھی بنا دیا-

محمد علی نے پہلی مرتبہ باکسنگ کا عالمی چمپئین بننے کا اعزاز 1964 میں٬ دوسری بار 1974 میں اور تیسری مرتبہ 1978 میں حاصل کیا تھا-
 

image


عالمی چمپئین محمد علی کئی نامور شخصیات کے آئیڈیل تھے- اور دنیا بھر کی نامور شخصیات کے درمیان ایک اہم مقام رکھتے تھے-

امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علمی نے 25 فروری 1964 کو ہونے والے ایک اہم مقابلے کے فوراً بعد اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا تھا٬ اس سے قبل انہیں کیسیئس کلے کے نام سے جانا جاتا تھا-

عالمی چمپئین باکسر محمد علی کی زندگی کے چند حیران کن پہلو:

باکسنگ کیریر کے آغاز کی وجہ سائیکل:

عظیم باکسر محمد علی جب صرف بارہ سال کے تھے تب ان کی سائیکل چوری ہوگئی- سائیک چوری ہونے کی رپورٹ لکھوانے جب پولیس اسٹیشن پہنچے تو پولیس آفیسر نے رپورٹ درج کرنے کے بعد ان کے ہاتھ میں جم کا ممبر شپ فارم تھما دیا- یہ آفیسر جو مارٹن تھے اور پولیس آفیسر ہونے کے ساتھ باکسنگ کوچ بھی تھے- درحقیقت محمد علی نے پولیس آفیسر سے کہا تھا کہ اگر چور میرے ہاتھ لگ گیا تو میں اس کی جم کر پٹائی کروں گا- محمد علی کے اس جارحانہ رویے سے متاثر کو انہیں یہ فارم تھمایا گیا- اور اس طرح محمد علی کے باکسنگ کیریر کے آغاز کی وجہ ایک سائیکل بنی-
 

image

تین سال کی پابندی:
محمد علی نے ویتنام کی جنگ کے دوران امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرنے انکار کردیا تھا-اس انکار کی وجہ ان کے روحانی عقائد تھے لیکن اس انکار کرنے کے جرم میں محمد علی کے باکسنگ لڑنے پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی-

تین سال کی پابندی:
محمد علی نے ویتنام کی جنگ کے دوران امریکی فوج میں شمولیت اختیار کرنے انکار کردیا تھا-اس انکار کی وجہ ان کے روحانی عقائد تھے لیکن اس انکار کرنے کے جرم میں محمد علی کے باکسنگ لڑنے پر تین سال کی پابندی عائد کردی گئی-

البم کی ریکارڈنگ:
عظیم باکسر محمد علی نے 1963 میں ایک میوزک البم بھی ریکارڈ کروایا- اس میوزک البم کا نام I am the Greatest رکھا گیا جبکہ اس البم کو کولمبیا ہاؤس ریکارڈ کمپنی کے نام سے مشہور ایک کمپنی نے ریکارڈ کیا-
 

image

آئرلینڈ سے تعلق:
محمد علی کے دادا Abe Grady جنوبی آئرلینڈ میں پیدا ہوئے تھے- لیکن 1860 میں گریڈی امریکہ میں منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے ایک افریقی نژاد امریکی خاتون سے شادی کرلی-

مقبول ترین لڑائی صبح 4 بجے:
1974 میں محمد علی نے باکسنگ کے ایک مقابلے میں جارج فورمین کو شکست دی- یہ مقابلہ Zaïre میں منعقد کیا گیا اور اس لڑائی کا آغاز صبح 4 بجے کیا گیا- اس وقت کی وجہ Zaïre اور امریکہ کے وقت کا درمیانی فرق تھا- یہ لڑائی محمد علی کے کیریر کی ایک مقبول ترین لڑائی تھی-

دستانوں کی فروخت:
اس مقبول ترین مقابلے کے تقریباً 50 سال بعد مقابلے کے میں استعمال ہونے والے محمد علی کے دستانوں کو 8 لاکھ 36 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا- یہ رقم صبح 4 بجے ہونے والے مقابلے سے حاصل ہونے والی رقم سے بھی کئی زیادہ تھی- اس مقابلے میں محمد علی کو فتح حاصل کرنے پر 6 لاکھ 30 ہزار ڈالر کا انعام دیا گیا تھا-
 

image

آٹوگراف سے انکار ناممکن:
محمد علی جب جوان تھے تو ایک روز شوگر رے روبنسن سے ملے اور ان سے آٹو گراف مانگا٬ جس پر روبنسن نے جواب دیا “ میرے پاس وقت نہیں ہے“- اس دن محمد علی نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے مداحوں کو کبھی مایوس نہیں کریں گے اس لیے انہوں نے کبھی بھی مداح کو آٹوگراف دینے سے انکار نہیں کیا-

یرغمالیوں کی رہائی:
ایک وقت ایسا بھی تھا جب محمد علی نے 15 امریکی یرغمالیوں کی رہائی ممکن بنائی- اس کے لیے محمد علی نے سابق عراقی صدر صدام حسین سے طویل ترین مذاکرات کیے جو کہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے-

خودکشی سے بچانا:
ایک روز محمد علی ایک سڑک سے گزر رہے تو انہوں نے ایک نوجوان کو خودکشی کی کوشش کرتے دیکھا- محمد علی فوراً اس کے پاس پہنچے اور اسے اس بات کا احساس دلوایا کہ زندگی کتنی خوبصورت ہے؟ یوں یہ نوجوان اپنے اس ارادے کو پورا کرنے سے باز آگیا- یہ نوجوان ذہنی طور پر بیمار تھا-
 

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Muhammad Ali, the three-time world heavyweight boxing champion who helped define his turbulent times as the most charismatic and controversial sports figure of the 20th century, died on Friday. He was 74. His death was confirmed by Bob Gunnell, a family spokesman.