سفاک شوہر نے سیلفی کے بہانے بیوی کی جان لے لی

 

آج تک آپ یہ تو ضرور سنتے آئے ہوں گے سیلفی کے جنون نے کسی فرد کی جان لے لی اور یہ جان خود فرد کی اپنی غلطی سے جاتی ہے لیکن بھارت میں تو ایک ظالم شوہر نے سیلفی لینے کے بہانے اپنی جواں سال بیوی کو ہی موت کے گھاٹ اتار دیا-
 


جی ہاں بھارتی شہر میرٹھ کا رہائشی آفتاب اپنی اہلیہ عائشہ اور 8 ماہ کے بچے کو سیر و تفریح کے لیے گنگا نہر پر لے گیا جہاں اس نے نہر کے کنارے کھڑے ہو کر بیوی کو سیلفی کے بہانے قریب بلایا اور اسے نہر میں دھکا دے دیا-

اس افسوسناک واقعے میں 22 سالہ عائشہ نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگئی جبکہ اس کا شوہر روتا پیٹتا تھانے پہنچ گیا اور وہاں اس نے بیان دیا کہ ڈاکوؤں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر اس کی بیوی کو نہر میں پھینک دیا-

تاہم جب پولیس نے تفتیش کا آغاز کیا تو اس نے خود شوہر کو ہی متضاد بیانات کی وجہ سے مشکوک پایا- اور جب پولیس نے سختی اختیار کی تو سفاک شوہر نے سب کچھ سچ سچ بتا دیا-
 


پولیس کے مطابق آفتاب نے یہ قتل جہیز کے لالچ میں کیا کیونکہ آفتاب کو اس بات کا غم تھا کہ اس بیوی جہیز کم لائی ہے اور وہ اکثر اس بات پر اس سے جھگڑتا رہتا تھا اور ساتھ ہی مزید جہیز کا مطالبہ بھی کرتا تھا- اور اسی بات کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے اپنی اہلیہ کو نہر میں دھکا دے کر اس کی جان لے لی-

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
02 Jun, 2016 Total Views: 9174 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Why we should not avoid the curse of Jhaez in our muslim community. Why we demand jhaez from other innocent muslim community and why we should give jhaez to our own daughter. We should eliminate this bad thing from our muslim community.
Are you Agree with me?
By: Shabir, Karachi Pakistan on Aug, 15 2016
Reply Reply
0 Like
give up the bad customs like جہیز
By: A.Rehman, Faisalabad on Jun, 05 2016
Reply Reply
0 Like
اگر اس شخص نے واقعی اپنی بیوی کو خود نہر میں دھکا دے کر اسکی جان لی ہے تو پھر انصاف کا تقاضہ تو یہ ہے کہ اسے بھی دھکا دے کر نہر میں گرا دیا جائے مگر اسکے ہاتھ پاؤں باندھ کر ۔ تاکہ جہیز کے لالچی حرام ہڈ لوگ کسی کی بیٹی کی جان لینے سے پہلے سو بار سوچیں ۔
By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA on Jun, 04 2016
Reply Reply
16 Like
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
A man allegedly killed his 24-year-old wife for dowry by pushing her into a canal while clicking selfie in Sardhana area here, police said today. Ayesha was yesterday pushed into Ganga canal by her husband Aftab (30) for dowry, a police spokesperson said.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB