خواتین کے لیے خوشخبری٬ کپڑے تہہ کرنا اب آپ کا کام نہیں

کپڑوں کی دھلائی اور انہیں سُکھانے کے بعد ایک بڑا مرحلہ انہیں ترتیب سے تہہ کرنے کا ہوتا ہے اور اس کام میں کافی وقت بھی صرف ہوتا ہے- لیکن ایک نئی ایجاد نے خواتین کی یہ مشکل بھی آسان کر دی ہے-

جی ہاں حال ہی میں FoldiMate نامی ایک ایسی خودکار مشین متعارف کروائی گئی ہے جو آپ کے کپڑوں کو انتہائی باسلیقہ انداز میں تہہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-
 

image

سان فرانسسکو میں متعارف کروائی جانے والی اس روبوٹک مشین کی قیمت 850 ڈالر رکھی گئی ہے-

یہ جدید مشین کپڑے تہہ کرنے میں ایک منٹ سے بھی کم وقت لیتی ہے اور کسی ماہر فرد کی مانند کپڑے کو تہہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے-

اس مشین کی لمبائی 32 انچ جبکہ چوڑائی 28 انچ ہے اس لیے اسے گھر کے کسی حصے میں بھی آسانی سے رکھا جاسکتا ہے جبکہ مشین کو باآسانی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل بھی کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کا وزن صرف 65 پونڈ ہے-

خاتون کو صرف مشین کے باہر کی جانب نصب ریک میں دھلے ہوئے کپڑوں کو کلپ کی مدد سے منسلک کرنا ہے اور اس کے بعد مشین پر نصب بٹن کے ذریعے مشین کو کپڑوں کی قسم وغیرہ سے آگاہ کرنا ہے-

مشین کپڑوں کی موٹائی اور آستینوں کی لمبائی کو جانچنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے- یہ مشین نہ صرف کپڑے تہہ کرتی ہے بلکہ ان کی شکنیں بھی دور کرتی ہے-
 

image


اس مشین کی مدد سے ایک وقت میں 15 سے 20 کپڑے تہہ کیے جاسکتے ہیں- تاہم یہ ہر کپڑے کے لیے نہیں ہے جیسے کہ تولیہ یا جرابیں وغیرہ-

کمرشل بنیادوں پر تو یہ مشین سال 2014 سے زیرِ استعمال ہے لیکن گھریلو استعمال کے لیے اب متعارف کروائی گئی ہے اور امکان ہے کہ سال 2017 میں یہ مشین مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا لے گی-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

If folding the laundry is a step too far for you, help is at hand. A San Francisco startup has revealed an $850 robo-helper that does it automatically. Dubbed ‘Your laundry folding friend’, FoldiMate uses a conveyor belt, several robotic arms and an adjustable tray that pushes out expertly folded apparel in less than a minute.