نو بال قرار دینے پر ایمپائر کی بہن قتل

بھارت میں ایک ایمپائر کا نو بال قرار دینے کا فیصلہ اس کی بہن کے قتل کا باعث بن گیا- جی ہاں یہ افسوسناک واقعہ حال ہی میں بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے جرارا میں پیش آیا ہے-
 

image

اس قصبے میں مقامی سطح پر ایک پریمیر لیگ کا انعقاد کیا گیا اور اسی پریمیر لیگ کے تحت دو ٹیموں جرارا اور باریکی کے درمیان ایک اہم میچ جاری تھا کہ اس دوران میچ ایمپائر راج کمار نے ایک گیند کو “ نو بال “ قرار دے دیا-

ایمپائر کا یہ فیصلہ فیلڈنگ ٹیم کی کھلاڑی سندیپ پال کو پسند نہ آیا اور اس نے ایمپائر سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا جسے ایمپائر نے مسترد کردیا-

اس موقع پر سندیپ نے ایمپائر کو کھلے الفاظ میں دھمکی دے ڈالی کہ اسے اب اس فیصلے پر اپنے گھر کے ایک فرد سے محروم ہونا پڑے گا-
 

image


سندیپ نے انتقاماً دوسرے روز ایمپائر راج کمار کی 15 سالہ بہن پوجا جو اپنے 3 سہیلیوں کے ہمراہ کھیتوں سے گزر رہی تھی کو زہر ملی کولڈ ڈرنک کی پیشکش کی- چونکہ پوجا اور اس کی سہیلیاں سندیپ کو پہلے جانتی تھیں اس وجہ سے انہوں نے کولڈ ڈرنک پی لی- تاہم کولڈ ڈرنک پیتے ہی چاروں لڑکیوں کی حالت غیر ہوگئی اور پوجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دیگر تینوں لڑکیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

YOU MAY ALSO LIKE:

Raj Kumar, a resident of Jarara town situated 20 kilometres from Aligarh in Uttar Pradesh, would not have thought in his dreams that his one decision of declaring a delivery 'no ball' would end up in him losing his sister.