صبرو شکرو اور ہماری زندگی

صبر کے بہت سے پہلو ہیں لیکن انسانی خواہشوں کوروکے رکھنا یہ بھی صبرو شکر کا نام ہے اﷲ کی طرف سے جو مصیبت آ جائے اس کانام بھی صبر ہے جیسا کہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالی ہے جس کا ترجمعہ یہ ہے کہ اﷲ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے صبر کے متعلق ہمیں اپنی زندگی میں صبر کے بے شمار پہلو ملتے ہیں مثال کے طور پر ہمارے رزق میں کمی آ جانا اور رب کی دی ہوئی نعمتوں کا شکر کرنا یہ بھی صبرو شکر کی بہترین مثال ہے اس کے علاوہ اور بھی صبر کی بہت سی مثالیں اسلام میں موجود ہیں اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھنا اور اپنے غصے کو برداشت کرنا یہ بھی صبر اور شکر ہے اور واقعی اس میں کوئی شک نہیں کہ تلقین کرنا تو بہت آسان ہے مگر آپ کے اندر صبر موجود نہیں ہے ۔اس سے بڑھ کر اور کونسی مثال موجود ہے اگر کوئی آد می آپ ﷺ پر ظلم بھی کرتا تو حضرت محمدﷺ اس آدمی کو معاف کر دیتے جب آپﷺ دین اسلام کی تبلیغ کے لئے طائف میں تشریف لے گئے تو طائف والوں نے آپﷺ کو لہولہان کر دیا مگر آپﷺ نے بددعا نہ دی اور اﷲ کے رسولﷺ نے یہ فرمایا کہ یہ مجھے پہچانتے نہیں کہ میں اﷲ کا رسول ہوں اس سے بڑھ کر صبر کی اور کونسی مثال ہے بلکہ یہاں تک ہے کہ ایک دفعہ صحابہ کرام ؓ نے رحمت دو عالم ﷺ سے فرمایا اﷲ کے رسولﷺ رات کو کثرت سے عبادت کرتے آپ ﷺ کے پاؤں مبارک میں ورم پڑھ جاتے ہیں آپ ﷺ کا مقام تو متعین ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا میں اپنے رب کا نیک بندہ نہ بنوں مثلآٓ آپ روز مرہ زندگی میں اپنے عزیزوں اقارب دوستوں اور رشتہ داروں سے اگر آپ اپنی صلاحتیں شیئر کرتے ہیں تو یہ بھی صبرو شکر ہے اﷲ پاک صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے سترہ پارہ سورۃ الانبیاء میں ارشاد باری تعالی ٰ ہے جب حضرت ایوب علیہ اسلام بہت بیمار تھے مگر حضرت ایوب علیہاسلام نے صبر کیا تو اﷲ پاک نے شفا عطا فرمائی حضرت ابراھیم علیہ اسلام کو نمرود نے جب آگ میں ڈالا تو اﷲ کے حکم سے آگ ٹھڈ ی ھو گئی اور پھرحضرت اسماعیل علیہ اسلام کو اﷲ کے راہ پر قربان کیا اور اﷲ کے حکم کی تعمیل کی یعنی آپ نے صبر سے کام لیا اور پھر حضرت ابراھیم علیہ ایسلام نے اﷲ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اپنی بیوی حضرت حاجرہ رضی اﷲ تعالی عنھا اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کو جنگل میں چھوڑ آئے اور اس سے بڑھ کر صبرو شکر کی اور کونسی بہترین مثال ہے اور تاریخ ایسی مثال قائم کرنے کی گواہ ہے اس لیے صبروشکر اپنی زندگی میں قائم کرنا ہر شخص پر لازم و ملزم ہے آخر میں میری یہ دعا ہے اﷲ پاک ہر آدمی کوصبرو شکر جیسی دولت نصیب فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔اﷲ پاک ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Malik Nazir
About the Author: Malik Nazir Read More Articles by Malik Nazir: 159 Articles with 135935 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.