ارجنٹینا٬ چند ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

ارجنٹینا کا نام سنتے ہی سب سے پہلے وہاں کی کامیاب ترین فٹبال ٹیم کا خیال آتا ہے یا اس ملک کے مقبول فٹبالر میرا ڈونا کا- لیکن اس ملک کی پہچان صرف ان دو حوالوں تک ہی محدود نہیں بلکہ ارجنٹینا کئی ایسے دلچسپ حقائق کا بھی مالک ہے جن سے دنیا کا ایک بڑا طبقہ ناواقف ہے- ایسے ہی چند حقائق کا ذکر ہے ہمارے آج کے اس آرٹیکل میں جنہیں پڑھ کر ضرور آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا-
 

image
20 ویں صدی کا ایک وقت ایسا بھی تھا جب ارجنٹینا دنیا کا دسواں امیر ترین ملک تھا لیکن آج یہ 54 نمبر پر ہے اور اس تنزلی کی وجہ ملک میں پایا جانے والا عدم استحکام بنا-
 
image
ارجنٹینا دنیا کو وہ ملک ہے جہاں سب سے زیادہ ماہر نفسیات پائے جاتے ہیں-
 
image
چی گویرا درحقیقت ارجنٹینا کا ایک میڈیکل کا طالب علم تھا-
 
image
ارجنٹینا لاطینی لفظ Argentum سے لیا گیا ہے جس کے معنی چاندی کے ہیں-
 
image
1974 سے 1983 کے درمیان ارجنٹینا کے 30 ہزار باشندے لاپتہ ہوئے اور یہ آمریت کا دور تھا-
 
image
سال 2001 میں ارجنٹینا میں صرف 10 دنوں کے دوران 5 افراد صدر کے عہدے پر فائز رہے-
 
image
ارجنٹینا کے شہریوں کو دوسرے ممالک کے سفر کے لیے ڈالر کی خریداری سے قبل حکومت کو ایک درخواست دینا پڑتی ہے جس میں وضاحت کرنا ہوتی ہے کہ وہ کہاں٬ کب اور کیوں جارہے ہیں-
 
image
اس ملک میں ریڈیو پروگرام سننے کا رواج دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے- اوسطاً ایک شہری ایک ہفتے میں تقریباً 20 گھنٹے ریڈیو کی نشریات سے لطف اندوز ہوتا ہے-
 
image
1818 میں ارجنٹینا کے ایک بحری قزاق Hippolyte Bouchard نے کیلیفورنیا کے علاقے مونٹریری پر حملہ کیا اور کامیابی کے ساتھ اس جگہ ارجنٹینا کا جھنڈا بلند کردیا-
 
image
ایشیا سے باہر کی دنیا میں بلند ترین پہاڑ Aconcagua ہے جس کی بلندی تقریباً 6959 میٹر ہے-
 
image
17 قوموں کے ساتھ ساتھ ارجنٹینا دنیا کے سب سے زیادہ متنوع ممالک میں سے ایک ہے جس کی وجہ یہاں پائے جانے والے مختلف موسم اور علاقائی خطے ہیں-
 
image
ارجنٹینا کو جنوبی امریکہ کا سب سے بڑا ریلوے سسٹم رکھنے کا اعزاز بھی حاصل ہے-
 
image
CONAE ارجنٹینا کی ایک مقبول ترین خلائی ایجنسی ہے-
 
image
ارجنٹینا جنوبی امریکہ کا وہ مقام ہے جہاں سب سے زیادہ سیاح آتے ہیں- سال 2013 کے اعداد و شمار کے مطابق 5.57 ملین سیاح آئے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Although it has been inhabited since the paleolithic era, the region that would become Argentina eventually became a colony of Spain. Although it fought for and won its independence in the early 1800s, there was a long civil war afterwards that lasted until the second half of the century.