فواد خان اور پریانکا چوپڑا ایک ساتھ٬ مگر کہاں؟

فواد خان کا شمار پرکشش فنکاروں میں کیا جاتا ہے اور جب سے انہوں نے بالی وڈ میں قدم رکھا ہے وہاں بھی ان کے چرچے سنائی دیتے ہیں- فواد خان پر قسمت کی دیوی کی مہربانیاں جاری ہیں اور وہ پہلے ایسے پاکستانی آرٹسٹ بننے جارہے ہیں جو انٹرنیشنل فلم اکیڈمی ایوارڈز(آئیفا) ’آئیفا راکس 2016‘ کی میزبانی کریں گے-
 

image

اس تقریب کا انعقاد اسپین کے شہر میڈرڈ میں 24 جون کو کیا جائے گا- اسٹیج پر میزبانی کے فرائص انجام دیتے فواد خان کا ساتھ دیں گے کرن جوہر-

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد خان بالی وڈ کا معتبر ایوارڈ ’فلم فئیر‘ تو اپنے نام تو کر ہی چکے ہیں لیکن بالی وڈ ایوارڈز کی میزبانی کا یہ پہلا موقع ہوگا۔

’آئیفا راکس 2016‘میں بالی وڈ کے کئی بڑے بڑے نام جیسے پریتم ،پرینیتی چوپڑہ، کانیکا کپور، میٹ برادرز، بینی دیال اور دیگر اپنی پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔
 

image


آئیفا ایوارڈز کی مرکزی تقریب پچیس جون کو ہوگی اوراس تقریب کو چار چاند لگائیں گے سلمان خان ،پریانکا چوپڑہ، دپیکا پڈکون، رہتک روشن، سوناکشی سنہا اور ٹائیگر شیروف۔ آئیفا ایوارڈ کی تقریب ایک ہفتے تک جاری رہے گی-

YOU MAY ALSO LIKE:

The singer-turned actor, the heartthrob Fawad Khan will become first Pakistani to host Bollywood’s biggest award show — The International Film Academy (IIFA) Awards.