کوئی تو ؟

مائکرو سسپنس فکشن
 پتہ نہیں کیوں پر وہ کافی دیر سے میرا تعاقب کررہا تھا. میں جہاں اور جس طرف جاتی وہ وہیں چلا آتا. اس لکا چھپی نے مجھے بے حد تھکا دیا تھا ماتھے پر اب پسینے کی ننھی ننھی بوندیں چمکنے لگیں تھیِ.خوف اور بے چارگی کے احساس نے میری زبان گنگ کردی تھی.حد ہوتی ہے میرا گھر اور میرا ہی کمرہ اسے کس نے حق دیا تھا کہ وہ ایسے دندناتا ہوا چلا آئے...پرشاید اسے بھی میرے یہاں تنہا ہونے کااحساس ہو چلا تھا.جبھی تو وہ بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ میرے سامنے آکر کھڑا ہوگیا.

اور دھیرے دھیرے میری طرف بڑھنے لگا. پیچھے ہٹتے ہٹتے میں دیوار سے جالگی فرار کی ساری راہیں مسدود ہوچکیں تھیں.وہ قریب آرہا تھا.اور قریب..ہاتھ پیر ٹھنڈے پڑنے لگے میں نے سختی سے ہونٹ بھینچ کے آنکھیں بند کرلیں-

میری رہی سہی ہمت بھی دم توڑ چکی تھی.وہ میرے ساتھ کچھ بھی کرسکتا تھا اف خدایا اتنی بے بسی..تھوڑی دیر کے لیئے آس پاس ایک مہیب سی خاموشی نے ڈیرا ڈال لیا . میں نے گھبرا کر آنکھیں کھولیں.تو اسے سامنے والی دیوار کے ساتھ دیکھا پہلی بار میں پوری طاقت سے چلائ...بچاؤ..... کاکروچ
Haya Ghazal
About the Author: Haya Ghazal Read More Articles by Haya Ghazal: 65 Articles with 87829 views I am freelancer poetess & witer on hamareweb. I work in Monthaliy International Magzin as a buti tips incharch.otherwise i write poetry on fb poerty p.. View More