آسمان سے گرنے والی عجیب اشیاﺀ

آپ نے آسمان سے برفباری٬ اولے یا بارش برستی ضرور دیکھی ہوگی اور یہ کوئی خاص بات بھی نہیں- لیکن سوچیں اگر اس سب کے بجائے آسمان سے ایسی عجیب و غریب اشیا کی گرنے لگیں جن کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا تو آپ کی کیا حالت ہوگی؟- جی ہاں یہ کوئی افسانوی قصہ نہیں بلکہ حقیقت ہے کہ دنیا کے مختلف مقامات پر آسمان سے عجیب و غریب اشیا کے گرنے کے واقعات وقوع پزیر ہوچکے ہیں-ایسے چند واقعات کا ذکر آپ آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیں گے:
 

The "vampire fish"
جون 2015 میں الاسکا کے ایک چھوٹے سے قصبے کے رہائشی اس وقت خوفزدہ ہوگئے جب ان پر آسمان سے اچانک یہ عجیب و غریب مچھلیاں گرنا شروع ہوگئیں- یہ انتہائی تیز دانتوں کی حامل مچھلی ہوتی ہے- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مچھلی نہ تو اس علاقے میں فروخت کی جاتی ہے اور نہ ہی قریبی دریاؤں میں پائی جاتی ہے- آسمان سے گرنے والی یہ مچھلیاں مردہ اور زندہ دونوں حالتوں میں تھیں اور مختلف سڑکوں اور گارڈن میں گریں- الاسکا کے ایک حکومتی ادارے کے مطابق ممکن ہے یہ مچھلیاں آسمان سے ان پرندوں سے چھوٹ کر گری ہوں جو انہیں شکار کر کے لے جارہے تھے-

image


The turtle
رواں ماہ فلوریڈا کے علاقے Deltona میں اچانک آسمان سے ایک کچھوا سڑک پر دوڑتی گاڑی کی ونڈ اسکرین توڑتا ہوا اندر آگرا- Nicole Bjanes اس وقت 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے کہ اچانک یہ حادثہ رونما ہوگیا- اس حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور کو معمولی زخم آئے جبکہ کچھوا مکمل طور پر محفوظ رہا- Bjanes نے کچھوے کو قریبی تالاب میں لے جا کر چھوڑ دیا-

image


The woman who was hit by a meteorite
30 نومبر 1954 کو ایک شہابِ ثاقب الباما کے علاقے Sylacauga گھر کی چھت توڑتے ہوئے کمرے میں داخل ہوگیا اور خاتون سے جا ٹکرایا اور جس سے خاتون کی جلد کا کچھ حصہ جھلس گیا- ابتدا میں خاتون نے پتھر دیکھ کر یہ سمجھا کہ یہ بچوں کی شرارت ہے تاہم بعد میں ایک ماہرِ ارضیات George Swindel نے انکشاف کیا کہ یہ کوئی عام پتھر نہیں بلکہ شہابِ ثاقب ہے-

image


A shower of candy
کیلیفورنیا کے علاقے لیک کاؤنٹی جسے اب ناپا کہا جاتا ہے میں 2 ستمبر 1857 اور 11 ستمبر 1857 کو کینڈی کی بارش ہوئی اور یہ علاقے کے چند حصوں میں گریں- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں مرتبہ یہ بارش رات کے وقت ہوئی- اس علاقے کی چند رہائشی خواتین ان کینڈی سے سیرپ تیار کیا کرتی تھیں-

image


The three metal spheres
رواں سال جنوری میں ویتنام میں آسمان سے تین دھاتی گولے زمین پر آگرے- ان میں سب سے بڑے دھاتی گولے کا وزن 45 کلوگرام تھا جبکہ یہ ویتنام کے صوبے Tuyen Quang میں موجود ایک نہر کے نزدیک گرا- ایک گولا مقامی رہائشی کے گارڈن میں گرا جبکہ سب سے ہلکے گولے کا وزن صرف 250 گرام تھا- مقامی افراد کا کہنا ہے ان گولوں کے زمین پر گرنے سے قبل ایسی آوازیں سنائی دیں جیسے کوئی طوفان آرہا ہو- خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ شاید کسی پرانی سیٹیلائٹ کے حصے ہیں جو زمین پر آگرے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

We’re all familiar with the phrase “raining cats and dogs,” but what about fish and turtle? But there have been reports of strange things falling from the sky. Some incidents have occurred more than once and are the result of natural causes. Others were more random and are less likely to repeat themselves.