پریشانی اور ڈپریشن سے چھٹکارے کا ‘‘دھواں دارنشہ’’

آج کل ہر ایک پریشانی اور ڈپریشن کا شکار نظر آتاہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھانے میں عام استعمال ہونے والا کڑی پتہ آپ کو پرسکون رکھنے میں اہم کردار ادا کرتاہے؟ جی ہاں ،تیز پات پودے سے حاصل کیا جانے والا کڑی پتہ کھانوں میں عام استعمال ہوتاہے ۔ bay-leaf-1 ایک معروف روسی سائنسدان گینڈے ملاخو ن ے پہلی بار کڑی پتہ کے حیران کن طبی فوائد دریافت کیے ۔ اچھا ذائقہ اور خوشبو دینے والا یہ پتہ عام طورپر کھانوں میں استعمال کیاجاتاہے اور ماہرین کا کہناہے کہ یہ پریشانی اورڈپریشن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ ماہرین صحت کا خیال ہے کہ اس پتے کو جلانے سے آپ حیرت انگیز طورپر پرسکون محسوس کرتے ہیں ۔ شائد کچھ لوگوں کے نزدیک یہ ایک مضحکہ خیز بات ہو لیکن اس کو ضرور آزمائیں اور اس کا کمال دیکھیں۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ اس پتے کو اپنے کمرے میں جلا کر 10منٹ کیلئے کمرے سے باہر آجائیں ، آپ جب دوبارہ کمرے میں جائیں گے تو ایک پرسکون سا احساس پائیں گے ۔اس کے دھوئیں میں سانس لینا آپ کو حیرت انگیزذہنی آرام دے گا ۔ اس پتے کے جلنےسے ایسے کیمیائی مادے خارج ہوتے ہیں جو انسانی موڈ پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس پتے کو اروما تھراپی میں بھی استعمال کیاجاتاہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 259306 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.