رمضان ٹرانسمیشن

رمضان كی آمد آمد ہے.رحمتوں اور بركتوں سے معمور یہ مہینہ جس میں بنی آدم كے سب سے بڑے دشمن شیطان كو زنجیروں میں جكڑ دیا جاتا ہے.جس مہینے ہر طرف نور ہی نور ہوتا ہے.نیكی كا بدلہ ستّر گنا دیا جاتا ہے.بخشش مغفرت رحمت بركت كیا كچھ نہیں ہے اس مہینے میں .بہت خوش بخت ہیں وہ جو اس مہینے كو پائیں اور اس كے فیوض و بركات سے مستفید ہوں

ہر موقع كی مناسبت سےپروگرام دكہانا ہمارے میڈیا كا فرض ہے.كیونكہ میڈیا كو ریاست كا چوتہا ستون بہی كہا جاتا ہے اسی لئیےہر قسم كی معلومات عوام تك پہنچانا ہمارے میڈیا كا كام ہے.مذہبی پروگراموں كے زریعے عوام كو مذہبی معلومات بہم پہنچانا بہی میڈیا كی ہی زمّہ داری ہے.پہلے بہی میڈیا رمضان میں خصوصی نشریات دكہاتا تہا.جس میں مفتی صاحبان مذہبی اسكالرز اور معروف نعت خواں مدعو كئیے جاتے تہے.جن كی اثرانگیز گفتگو ایمان تازہ كر دیتی تہی.

آج كے دور میں نام نہاد ترقّی اور آزادی كے نام پر میڈیا نے ضرورت سے زیادہ چہوٹ دے دی ہے.وہ اداكار اور اداكارائیں جو سارا سال فلمیں ڈرامے اور گانا بجانا كرتے ہیں فیشن اور آزادی كے نام پر عریانی اور فحاشی كو فروغ دیتے ہیں .وہ رمضان كے منوّر مہینے میں اپنے چہرے پر نور كی تہ چڑہا كر مذہبی اسكالر بن كر بیٹھ جاتے ہیں.
ہیں كواكب كچھ نظر آتے ہیں كچھ
دیتے ہیں دہوكہ یہ بازیگر كہلا

یہی نہیں بلكہ رمضان ٹرانسمیشن كے نام پر افطار سے سحر تك عوام كو ٹی وی كے سامنے بٹہا ئے ركہتے ہیں.جن میں صرف وقت كا ضیاع ہوتا ہے.كیونكہ ان پروگراموں میں مذہبی اور اسلامی معلومات كم ہی دی جاتی ہیں. ایسا نہیں ہے كہ سارے چینلز اس قسم كے پروگرام دكہاتے ہیں.بہت سے چینلز ابہی بہی پرانی روایات برقرار ركہے ہوئے ہیں اور اچّہے اور تمیز كے پروگرام دكہاتے ہیں.

میڈیا كو اپنی طاقت كا درست استعمال كرنا چہئیے ان كے پاس بہت بڑا پلیٹ فارم موجود ہے اس سے فائدہ اٹہائیں .نعت خوانی كوئز پروگرام ترتیب دیں اور ان اسكالرز كو پروگراموں میں مدعو كریں جن كے قول و فعل میں كوئی تضاد نہ ہو.

معلوماتی پروگرام دكہائیں مقابلہء نعت خوانی اور كوئز پروگرام منعقد كرائیں.تاكہ ہماری نئی نسل بہی مستفید ہو سكے.اپنے پروگرام مختصر وقت كے لئیے دكہائیں تاكہ عوام اپنا وقت عبادت میں بہی گذاریں .تراویح شب بیداری وقتِ سحر كی عبادت اس مہِ مبارك كے خاص تحفےہیں .

ہمیں بہی چہئیے كہان پروگراموں كو پروگراموں كی طرح ہی دیكہیں كچھ وقت كے لئیے ناكہ سارا سارا دن اس كی نظر كر دیں. ان نام نہاد اور بے عمل مذہبی اسكالرز كے پروگرام دیكہنے سے ہمیں مغفرت اور رحمت نہیں ملے گی بلكہ عبادت سے ملے گی.اپنا وقت عبادت میں گذاریں اور زیادہ سے زیادہ اس مہِ مبارك كا فائدہ اٹہائیں جس كا اك اك پل رحمت اور مغفرت ہے.ہر پل اپنی جہولی بہر لیں كیونكہ كون جانے اگلا رمضان ہمیں نصیب ہوتا ہے یا نہیں.جو ہے آج ہے گنہ ثواب عبادت توبہ مغفرت سب آج ہی ہے كل كسی نے نہیں دیكہی
پہر یہ آئیں گی شب كس كو معلوم ہے
بابِ رحمت كہلا آج كی رات ہے.
Shumaila Shafaq
About the Author: Shumaila Shafaq Read More Articles by Shumaila Shafaq: 10 Articles with 8145 views Columnist / Creative writer
MA – Mass Communication
ALSO
Creative, resourceful teacher with proven ability to enhance students’ performance, pos
.. View More