لڑکیاں بدھو کیوں ہوتی ہیں

لڑکیوں کے ذہن میں یہ خیال اتنا پختہ ہے کہ انکو کام کرنے کی یا کبھی بھی کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں اور یہ صرف 'شہزادیاں' ہیں صرف کھانے ہینے ، پہننے اوڑھنے کے لئے دنیا میں آئے ہیں۔ یاد رکھئے اگر تو آپکا خیال ہے کہ آزادی اور خود مختاری یہی ہے کہ پسندکی شاپنگ اور ہوٹلنگ اور نہ کوئی فکر نہ فاقہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ واقعی بیوقوف ہیں۔

اعتماد کے حصول کے لئے آپکو خود بھی مسئلوں کے لئے قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ انکو حل کر سکیں۔

ایک شو کو دیکھتے ہوئے دو خواتین ایک ڈاکٹر صاحب اور دو حضرات نظر آئے۔ ایک خاتون نے ہوچھا کہ ڈاکٹر صاحب لڑکیوں کی سکستھ سینس کیا واقعی تیز ہوتی ہے؟ تو ایک صاحب نے خاصا ہنس کر کہا کہ خاک تیز ہوتی ہے بیوقوف ہوتی ہیں۔۔

لوگوں کے متھے لگ لگ کر میرا اپنا بھی مشاہدہ تو یہی ہے کہ خواتین بالعموم عقل کے معاملے میں پیچھے پیچھے کیوں دکھائی دیتی ہیں۔

پہلے اگرجائزہ لیاجائے کہ "عقل کیا ہے؟"
سائینس کا کہنا ہے کہ عقل بزات خود کوئی چیز نہیں ہے۔ آپکے تجربات، مشاہدات، معاملات، مطالعات، احساسات، حسیات، حسابات مل کر آپکی عقل بنا دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاید اسی لئے اصطلاح استعمال کی جاتی ہے کہ عقل کُل نہیں کیونکہ کوئی انسان کتنا بھی سیکھ لے کہیں نہ کہیں پر اسکا کوئی تجربہ یا مشاہدہ دوسرے سے کم رہ ہی جاتا ہے۔

اگر لڑکیوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہم انکو دنیا ہی اتنی محدود دیتے آئے ہیں اب چند سالوں میں آکر ہی ٹرینڈ بدلا ہے۔

پیدائش پر منہ بنانا
کیونکہ ہم لوگ اللہ کو صرف نماز میں ڈھونڈتے ہیں اسکے احکامات پر عمل کرنا ضروری نہیں سمجھتے۔ یہی وجہ ہے کہ رحمت کے گھر آںے پر اسکی پیدائش پر منہ بنانا معاشرے کا پسندیدہ فعل ہے۔ انسان کوئی بھی ہو جب اسکو یہ جتایا جاتا رہے کہ اسکی اہمیت کوئی خاص نہیں ہے اسکا آنا 'بوجھ' ہی ہے تو انسان کی عزت نفس اور اپنے اوپر اعتماد خودبخود کم ضرور ہوتا ہے۔

عزت نفس کی کمی
کیونکہ لڑکیوں کے بارے میں 'بوجھ' اور 'نراخرچا' والا تصور ہمیشہ سے موجود رہا ہے اسی وجہ انکی اپنی ہی نظر میں عزت بھی خاصی کم ہی ہوتی ہے۔

کاؤنسلنگ کرتے ہوئے مجھے بارہا لڑکیوں کے چھپ کے میسجز اور ایسے کام کرنے میں یہ عزت نفس کی کمی ہی نظر آئی ہے۔ آخر کو جب آپ کو ایک انسان اتنی اہمیت دے کہ آپکے لئے چاند تارے توڑ لانے پر تیار نظر آئے تو اس سے بات کرنا کسے ناپسند ہو گا۔

Exposure
ہم انسانوں کے لئے مشاہدہ مطالعہ تجربہ ضروری ہے۔ خواہ کوئی بھی فیلڈ اور کوئی بھی مسئلہ ہو۔تب ہی ہم اپنے مسئلے کا جائزہ لے اور مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

مطالعے کا رواج تو سوشل میڈیا کی وجہ سے کم ہوتا جا رہا ہے۔ پھر لڑکیوں کو خاص طورپر ہم کوئی تجربہ اور مشاہدہ کرنے سے روکتے ہیں اور تمہارے کس کام کا کہہ کر منع ضرور کرتے ہیں۔

جب ایک انسان کو دنیا کے بارے میں پتہ نہیں ہوگا تو عقل کی تعریف کے مطابق عقل خود ہی کم بھی ہو گی۔
لوگ کیا کہیں گے-

ہمارے معاشرے میں لوگ آپکو وہ وہ روگ دیتے ہیں کہ الامان
اگر لڑکی کو باپ اور بھائی کے نہ موجود ہونے کی وجہ سے نوکری کرنی پڑے تو بھی عیاش ہی کہلائے گی۔ اگر باپ یا شوہر کے ہوتے ہوئے خرچ میں ہاتھ بٹانے کے لئے کام کرے تب بھی عیاش ہی کہلائے گی۔
ضرورت کے تحت کرے یا شوقیہ کرے تب بھی " پھلونتر" ہی ہو گی۔

رشتہ کرتے ہوئے اکثر لوگ نوکری پیشہ لڑکی کا سن کر بات یا کوائف مزید سننے سے ہی انکاری ہو جائیں گے۔

آپ کے گھر کا سیٹ اپ کام کرنے والی خاتون نہیں چاہتا تو ٹھیک ہے مگر کام کرنے والی کو برا کہنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں۔

Problem dealing
لڑکیوں کی خوش قسمتی کہ انکے پاس مسئلے کے حل کے لئے کوئی نہ کوئی موجود ضرور ہوتا ہے ابا بھائی کزن بیٹا خاوند جو انکا مسئلہ اپنے سر لے کر حل کر دیتا ہے -

یہی وجہ ہے کہ جب بھی خواتین کو کوئی مسئلہ در پیش آتا ہے تو انکو اسکو حل کرنے کے لئے درکار اعتماد حاصل نہیں ہوتا اور سمجھ نہیں آرہی ہوتی کہ کریں تو کیا کریں۔

اعتماد کے حصول کے لئے آپکو خود بھی مسئلوں کے لئے قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ انکو حل کر سکیں۔

لڑکیوں کی اپنی غلطی
لڑکیوں کے ذہن میں یہ خیال اتنا پختہ ہے کہ انکو کام کرنے کی یا کبھی بھی کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں اور یہ صرف 'شہزادیاں' ہیں صرف کھانے ہینے ، پہننے اوڑھنے کے لئے دنیا میں آئے ہیں۔

یاد رکھئے اگر تو آپکا خیال ہے کہ آزادی اور خود مختاری یہی ہے کہ پسندکی شاپنگ اور ہوٹلنگ اور نہ کوئی فکر نہ فاقہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آپ واقعی بیوقوف ہیں۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 231 Articles with 272597 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More