سوزوکی مہران کی ہمشکل چینی گاڑی٬ لیکن قیمت ناقابلِ یقین

مہنگے زمانے میں سستی اشیاﺀ کا دستیاب ہونا کوئی معمولی بات نہیں- پاکستان میں ایسا ہونا تو تقریباً ناممکن ہے لیکن پڑوسی ملک چین نے حال ہی میں سستی ترین گاڑی متعارف کروا کر دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے-
 

image

چینی کار ساز کمپنی Zotye آٹو موبائل کے ماہرین نے انتھک محنت کے بعد Jaingnan TT نامی ایک ایسی گاڑی متعارف کروائی ہے جو دیکھنے میں بالکل سوزوکی مہران کی مانند دکھائی دیتی ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ کم ہے- اس گاڑی کی کُل قیمت پاکستانی کرنسی میں صرف ڈھائی لاکھ روپے بنتی ہے-
 

image


پاکستانی سوزوکی مہران سے بخوبی واقف ہیں- شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے یہ گاڑی نہ چلائی ہو یا اس کی خصوصیات سے واقف نہ ہو- مگر چین کی Jaingnan TT خصوصیات کے اعتبار سے کئی زیادہ زبردست ہے-
 

image

Jaingnan TT کی تکنیکی خصوصیات:
جیانگ نان TT میں 3- سلینڈر 800cc کا انجن نصب ہے جو کہ 36 ہارس پاور کی طاقت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ 4-اسپیڈ مینوئل گیئر باکس کی حامل مہران سے صرف 3 ہارس پاور کم ہے۔ اس چینی گاڑی میں ایئرکنڈیشنر، اے بی ایس اور پاور ونڈوز جیسی خصوصیات بھی موجود ہیں جو دگنی، تگنی قیمت پر فروخت ہونے والی مہران میں موجود نہیں-
 

image

جیانگ نان TT کی قیمت سوزوکی مہران سے کم کیوں؟
جیانگ نان TT اور سوزوکی مہران کی قیمتوں کا موازنہ کرتے ہوئے اس بات کو سمجھنا ضروری ہے کہ چین اور پاکستان میں گاڑیوں کی مارکیٹ کا حال ایک دوسرے کے مترادف ہے- چین میں KEI کی کئی گاڑیاں دستیاب ہیں جس کی وجہ سے جیانگ نان TT کی قیمت کم رکھنا ضروری ہے جبکہ پاکستان میں اس زمرے میں گنتی کی گاڑیاں دستیاب ہیں اس لیے مقابلہ نہ ہونے کی وجہ سے سوزوکی مہران من مانی قیمت پر فروخت کی جاتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE:

Chinese automaker, Zotye Automobile’s subsidiary, Jiangnan unveiled Jiangnan TT which not only looks like a face lifted Suzuki Mehran, but it is also the cheapest car in the Chinese Market at a starting price of 15,800 Yuan which translates to just PKR. 250,000.