کیا آپ بھی کپڑے دھوتے وقت یہ غلطیاں کرتی ہیں؟

کپڑے دھونے کے بارے میں ہماری جتنی بھی معلومات ہیں وہ ہم نے اپنے بچپن کے تجربات سے حاصل کی ہیں- لانڈری ایکسپرٹ Jenifir Provateare گزشتہ 20 سالوں سے کپڑے دھونے کی صنعت کے لیے مصنوعات تیار کر رہی ہیں- جنیفر کی تحقیق کے مطابق “ زیادہ تر لوگوں کا کھانا پکانے کا طریقہ بالکل ان کی والدہ جیسا ہوتا ہے بالکل اسی طرح کپڑے دھونے کا طریقہ بھی ان کا اپنے بڑوں سے مماثلت رکھتا ہے“-

مگر اب وقت آگیا ہے کہ ہم ان تمام پرانی اور دقیانوسی عادات جو کو کپڑے دھونے کے حوالے سے منسوب ہیں٬ اپنی زندگی سے نکال دیں- جدید دور میں نئے طریقے متعارف کروائے گئے ہیں جو ہماری والدہ زمانے میں ہونے والی کپڑوں کی دھلائی سے کئی زیادہ بہتر ہیں-

اس کا یہ مطلب ہوا کہ ہمیں اپنے کپڑوں کو زیادہ لمبے عرصے کے لیے صاف رکھنے کے لیے واشنگ مشین کے کتابچے کا مطالعہ کرنا اشد ضروری ہے- کپڑے دھونے کی مصنوعات میں آئے دن جدت آتی رہتی ہے- لیکن افسوس اکثر خواتین ان سے ناآشنا ہیں- کپڑے دھونے کے دوران کی جانے والی چند اہم غلطیاں اور درست طریقے یہاں درج کیے جا رہے ہیں-
 

کون سے کپڑے کیسے دھونے ہیں؟ انجان ہیں ہم:
بعض لوگ کپڑوں کے رنگ کے بنا پر اس بات کا فیصلہ کرتے ہیں کہ ان کو کیسے دھونا ہے- اس کے علاوہ تمام کپڑوں کو وہ ٹھنڈے پانی سے دھونے کا ارادہ کرتے ہیں- یہ بالکل غلط فیصلہ ہے٬ کونسے کپڑوں کو کیسے دھونا ہے اس بات کا اندازہ ان کے دھونے کے درجہ حرارت سے لگائیے جو کپڑے کے لیبل پر تحریر ہوتا ہے- ٹھنڈے پانی سے دھلنے والے کپڑے الگ٬ ہلکے نیم گرم پانی سے دھلنے والے کپڑے الگ اور زیادہ گرم پانی سے دھوئے جانے والے کپڑے الگ ترتیب دیں- اس کے بعد ان میں سے رنگین کپڑوں کو الگ الگ ترتیب دیں- آپ کو شروع میں ایسا کرنے میں شاید عجیب محسوس ہو مگر یقین جانیے آپ کے کپڑے زیادہ صاف اور دیر تک محفوظ رہیں گے-

image


ڈیٹرجنٹ کا صحیح استعمال نہیں جانتے:
ڈیٹرجنٹ یقیناً ایک مہنگی پروڈکٹ ہے- اگر آپ کے پاس اعلیٰ معیار کی بہترین واشنگ مشین ہے تو اس بات کا دھیان رکھیں کہ اس میں مخصوص مقدار میں ڈیٹرجنٹ استعمال ہوتا ہے- بیشتر لوگ لیکویڈ ڈیٹرجنٹ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ بعض لوگوں کے خیال میں ایک مخصوص مقدار سے کم ڈیٹرجنٹ سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے- اگر آپ مناسب مقدار میں ڈیٹرجنٹ استعمال نہیں کریں گے تو آپ کے کپڑوں میں میل باقی رہ سکتی ہے- ڈیٹرجنٹ خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ آپ کی واشنگ مشین میں استعمال کے لیے موزوں ہے کہ نہیں- ڈیٹرجنٹ کے ڈبے پر درج ہدایات کا دھیان سے مطالعہ کریں-

image


کپڑے صرف ٹھنڈے پانی سے ہی دھونے ہیں؟
عموماً لوگ کپڑے دھونے کے لیے ٹھنڈے پانی کا انتخاب کرتے ہیں- ایسا کرنے سے آپ اپنے قیمتی کپڑوں کو سکڑنے سے بچا سکتے ہیں- مگر ٹھنڈے پانی کا استعمال ہمیشہ مفید ثابت نہیں ہوتا اور اکثر آپ کے کپڑوں کو مکمل صاف بھی نہیں کرتا جبکہ بدبو بھی رہ جاتی ہے- لہٰذا واشنگ مشین پر درج احتیاطی تدابیر اور طریقہ استعمال کو صحیح سے پڑھ لیں جس میں ہوسکتا ہے کہ کچھ کپڑوں کو گرم پانی سے دھونے کے بارے میں بھی ہدایات دی گئی ہوں- ایک صحیح طریقہ یہ ہے کہ کپڑے قابلِ برداشت گرم درجہ حرارت پر دھوئیں کیونکہ گرم پانی ہی کپڑوں کو درست طریقے سے صاف کرسکتا ہے-

image


بلیچ کا استعمال ترک کردیں:
کیا آپ سفید کپڑوں کو دھونے کے لیے بلیچ کا استعمال کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایسا کرنے سے گریز کریں کیونکہ بلیچ لچک کو کھا جاتا ہے- ایسا ڈیٹرجنٹ کا انتخاب کریں جس میں بلیچ کا متبادل موجود ہو-

image


داغ دھبوں کو فوراً صاف نہ کرنا:
داغ دھبوں کو جلد از جلد صاف نہ کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اگر آپ کے کپڑوں پر سیاہی٬ کیچپ یا چائے وغیرہ کا کوئی دھبہ پڑ جائے تو فوراً صاف کرنا ضروری ہے ورنہ اگر دھبہ سوکھ جائے تو اس کا صاف ہونا ناممکن ہوتا ہے- ہمیشہ اپنے پاس دھبے ہٹانے والی مصنوعات رکھیں تاکہ فوراً صاف کیا جاسکے- ایسا کرنے سے داغ دھبے ختم ہوجاتے ہیں- نیم گرم پانی سے کپڑے دھونا زیادہ بہتر ہوتا ہے- صرف خون کے دھبوں والے کپڑوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا مفید ثابت ہوتا ہے-

image


نئے کپڑوں کو دھونے میں بےاحتیاطی کا مظاہرہ:
جب بھی آپ نئے کپڑے خریدیں تو سب سے پہلے ان کو دھلوائیں اور پھر استعمال کریں- ایسا کرنے سے کیمیکل کی باقیات جو کپڑوں کی تیاری کے عمل کے دوران کپڑوں میں رہ جاتی ہیں انہیں صاف کیا جاسکتا ہے- اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو اس بات کا امکان ہے کہ مضر کیمیکل آپ کی جلد کو انفیکشن کا شکار بنا سکتے ہیں- جنیفر اس سلسلے میں یہ مشورہ دیتی ہیں کہ نئے کپڑوں کو ٹھنڈے پانی سے دھونا چاہیے- ایسا کرنے سے کپڑوں کے رنگ بھی پکے ہوتے ہیں اور بعد میں خراب ہونے کے امکانات بھی ختم ہوجاتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Everything we know about doing laundry we learned in childhood. "Most people will cook the way their mothers cooked. We learn laundry basics the same way - from our parents," says Jenifir Provateare, who has been developing products for the laundry industry for 20 years.