دنیا کے عجیب و غریب رن وے

بات چاہے کاروباری سفر کی ہو یا سیاحتی سفر کی٬ زیادہ تر صاحبِ حیثیت افراد دوسرے ذرائع کے مقابلے میں سفر کے لیے جہاز کو ترجیح دیتے ہیں- جہازوں کے اترنے یا ہوا میں بلند ہونے کے لیے رن وے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں- ہم یہاں جن رن وے کا ذکر کرنے جارہے ہیں وہ انتہائی عجیب و غریب ہیں- یہ رن وے یا تو کہیں پہاڑیوں کے درمیان واقع ہیں یا پھر کہیں سمندر کے ساحل کے کنارے وغیرہ پر جس کی وجہ سے یہ خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ دلچسپ بھی ہیں-
 

image
یہ فرانس کا Courchevel نامی ائیرپورٹ ہے جو کہ پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے- اس رن وے کو دنیا کا ساتواں خطرناک رن وے قرار دیا جاتا ہے-
 
image
جاپان میں واقع کنسائی ائیرپورٹ کا رن وے سمندر کے درمیان میں ہے- درحقیقت یہ رن وے ایک مصنوعی جزیرے پر بنایا گیا ہے-
 
image
یہ رن وے Lesotho میں واقع ہے جسے Matekane Air Strip کے نام سے جانا جاتا ہے- اس کا شمار بھی دنیا کے خطرناک ترین رن وے میں ہوتا ہے جو کہ پہاڑ پر واقع ہے-
 
image
یہ نیپال کا Tenzing-Hillary ائیرپورٹ ہے جو کہ 3000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے لیکن صرف چند سو میل طویل ہے-
 
image
اس ائیرپورٹ کو اس کے مخصوص محلِ وقوع کی بنیاد پر تباہ کن قرار دیا جاتا ہے- یہ Juancho E. Yrausquin ائیرپورٹ ہے صبا میں واقع ہے-
 
image
یہ مالدیپ کا مالی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جو کہ آپریشن روم کے بغیر ہے-
 
image
یہ اسکاٹ لینڈ کا باڑا ائیرپورٹ ہے جہاں صرف دن کے اوقات میں جہاز اتارے جاتے ہیں کیونکہ یہ سمندر کے کنارے پر ہے-
 
image
یہ انٹارٹیکا کا Pegasus White Ice Runway نامی ائیرپورٹ ہے جہاں جہاز برف پر اترتے ہیں-
 
image
ہنڈراس کے اس Toncontín انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے انتہائی مختصر ہے جبکہ یہ ائیرپورٹ پہاڑیوں کے درمیان واقع ہے-
 

image

یہ امریکہ کا Catalina Airport ہے جو کہ Catalina جزیرے کے ساحل پر واقع ہے- اس رن وے کے اختتام پہاڑ کے اختتامی حصے پر ہوتا ہے-
 

image

Saint Barthélemy کے اس ائیرپورٹ کے رن وے کا اختتام سمندری ساحل پر ہوتا ہے جب کہ یہ ڈھلوان پر بھی ہے- اس لیے اسے بھی خطرناک قرار دیا جاتا ہے-
 

image

جاپان کا چوبو انٹرنیشنل ائیرپور بھی سمندر کے بیچ تعمیر کیا گیا ہے-
 

image

پرتگال کا میڈیارا ائیرپورٹ ایک پُل پر تعمیر کردہ ہے جس کا رن وے انتہائی مختصر اور خطرناک ہے-
 

image

یہ بھوٹان کا پارو انٹرنیشنل ائیرپورٹ ہے جو کہ ہمالیہ کے درمیان بلندی پر واقع ہے- تاہم یہاں رات کے وقت جہاز اتارنے کی اجازت نہیں کیونکہ یہاں دھند بہت ہوتی ہے-
 

image

یہ ائیرپورٹ ناروے کے برفانی علاقے میں واقع ہے اور اس ائیرپورٹ کو Svalbard کے نام سے جانا جاتا ہے- یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے-
 

YOU MAY ALSO LIKE:

From the unending ice of Antarctica to the sandy beaches of Scotland, be glad you’re not landing at any of these airports. These are the some most insane runways in the world!