ماہ رمضان

 تحریر: حافظ محمد ذیشان زاہد
ہو جاتا ہے شیطان بھی قید یہ ہے ماہ رمضان
بس تمہیں اب لڑنا ہے اپنے نفس کے ساتھ یہ ہے ماہ رمضان۔

اب چل پڑو صراط مستقیم پر کہ جو ہے تمہاری منزل پھر موقع دیا ہے تمہیں رب نے کہ یہ ہے ماہ رمضان۔
ہو ہمارے ملک میں امن کا گہوارہ اور ہزاروں خوشیاں ملیں خدارا اپنی رحمت کے سا? کر دے یہ ہے ماہ رمضان۔

رمضان کا لفظ"رمضا"سے نکلا ہے اور اس بارش کو کہتے ہیں جو موسم خریف سے پہلے برس کر زمین کو گردوغبار سے پاک کر دیتی ہے۔ مسلمانوں کے لیے یہ مہینہ اﷲ تعالی کی طرف سے رحمت کی بارش کا ہے جس کے برسنے سے مومنوں کے گناہ دْھل جاتے ہیں۔ رمضان المبارک قمری مہینوں میں سے نواں مہینہ ہے اﷲ تعالیٰ نے اس ماہِ مبارک کی اپنی طرف خاص نسبت فرمائی ہے، رمضان اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ اس مبارک مہینے سے رب ذوالجلال کا خصوصی تعلق ہے جس کی وجہ سے یہ مبارک مہینہ دوسرے مہینوں سے ممتاز اور جدا ہے۔ یہ مہینہ عام مہینوں کے مانند نہیں ہے.جب یہ مہینہ آتا ہے تو برکت ورحمت لیکرآتا ہے اور جب جاتا ہے تو گناہوں کی بخشش کے ساتھ جاتا ہے ، .یعنی اسکا آنا بھی مبارک ہے اور اس کا جانا بھی مبارک بلکہ یہ مہینہ پورے کا پورا مبارک ہے جس طرح ظاہری موسموں میں ایک بہار کا موسم ہے اسی طرح روحانی کائنات کا موسم بہار ماہ رمضان ہے۔کتنے ہی خوش قسمت ہیں ہم جن کی زندگیوں میں ایک مرتبہ پھر یہ روحانی بہار عود کر ائی ہے۔ ورنہ کتنے ہی ایسے تھے جو اس بہار سے پہلے ہی ہم سے جدا ہوگئے۔ پس ہمیں خوش ہونا چاہئے کہ یہ دن دوبارہ ہماری زندگیوں میں آنے والے ہیں۔ ’جب کوئی رمضان کے پہلے دن روزہ رکھتا ہے تو اس کے پہلے سب گناہ بخش دئے جاتے ہیں۔ اسی طرح ہر روز ماہ رمضان میں ہوتا ہے اور ہر روز اس کے لئے ستّر ہزار فرشتے اس کی بخشش کی دعائیں صبح کی نماز سے لے کر ان کے پردوں میں چھپنے تک کرتے ہیں اسی مقدس و مبارک مہینے میں ہمارے پیارے آقا حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وال وسلم پہ قرآن پاک کا نزول ہوا جو کہ رہتی دنیا تک کے مسلمانوں کے لئے سرچشمہ ہدایت ہے. اسی مقدس مہینہ میں ایک رات کو لیلتہ القدر کہا جاتا ہے . جس کی عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے بہتر ہے.

میری طرف سے تمام اہل اسلام کو اس مقدس و بابرکت ماہ کی آمد بہت بہت مبارک ہو . اور اﷲ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ اس مقدس و بابرکت مہینے کے صدقے و ہمارے تمام صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرمائے اور ہمیں ہمیشہ نیکی پہ چلنے ک توفیق عطا فرمائے۔۔۔آمین
Aamir Iqbal
About the Author: Aamir Iqbal Read More Articles by Aamir Iqbal: 14 Articles with 9096 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.