نماز جمعہ کی فضیلت

 ہر مسلمان کے لیے جمعہ المبارک کا دن بہت برکت اور رحمتوں سے بھرا ہوتا ہے کہ اس دن ہم تیار ہو کر اہتمام کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں. کیا اپ کو لفظ جمعہ کا مطلب اور اس کے بارے میں دیگر باتوں کا علم ہے ؟ آئیے اپ کو اس بابرکت دن کے بارے میں کچھ اہم باتیں بتاتیں ہیں ."جمعہ" عربی زبان کے لفظ (ا ل جم) سے نکلا ہے جس کا مطلب اکٹھے ہونا یا جمع ہونے کے ہیں .

فرمان محمّد صلی الله علیہ والہ وسلم ہے کہ بےشک جمعہ تمام دنوں کا سرداراورالله عزوجل کی بارگاہ میں دیگر ایام سے زیادہ مرتبے والا اور عیدالفطر اورعیدالاضحی کے دن سے بھی عظمت والا ہے . اس میں پانچ خصلتیں ہیں . (1) الله عزوجل نے آدم علیہ سلام کو اسی دن پیدا کیا ،(2) الله عزوجل نے اسی دن حضرت آدم علیہ سلام کو زمین پر اتارا،(3) اسی دن الله عزوجل نے حضرت آدم علیہ سلام کو وفات عطا فرمائی ، (4) اس میں ایک ایسی ساعت ہے جس میں بندہ الله عزوجل سے جو کچھ مانگے گا الله عزوجل اسے عطا فرماے گا جب تک وہ حرام شے طلب نہ کرے، (5) اسی دن قیامت قایم ہوگی اورکوئی مقرب فرشتہ یا آسمان یا زمین یا پہاڑ یا سمندر ایسا نہیں جو جمعہ کے دن سے نہ ڈرتا ہو..
( ابن ماجہ، الحدیث،١٠٨٢،جلد،٢،صحفہ،٨)

ہفتے کےسات دنوں میں صرف جمعہ ہی وہ واحد دن ہے جس کے نام سے الله نے ایک پوری آیات قرآن مجید میں نازل کی. جس کا نام '' سورہ الجمعہ '' اس سورت کی آخری تین آیات میں نماز جمعہ کا ذکر ہے..
" اے ایمان والو! جب جمعہ کے دن نماز کے لئے پکارا ( اذان دی) جائے تو الله کے ذکر ( خطبہ و نماز جمعہ ) کیطرف دوڑ اور خرید و فروخت ( اور دنیاوی امور ) چھوڑ دو اگر سمجھو تو یہ ہی تمھارے حق میں بہتر ہے اور جب نماز ختم ہو جائے ٹوہ زمین میں پھیل جاؤ اور الله کا فضل ( رزق حلال ) تلاش کرو اور الله کا بہت ذکر کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ اور جب لوگ سودا بکتا یا کوئی تماشا ہوتا دیکھتے ہیں تو اس کیطرف بھاگ جاتے ہیں اور اپ صلی الله علیہ والہ وسلم کو ( خطبہ ) میں کھڑاچھوڑدیتے ہیں اپ صلی الله علیہ والہ وسلم فرما دیں کہ جو کچھ الله کے پاس ہے وہ اس تماشے اور سودے سے بہتر ہے اور الله ہی رزق دینے والا ہے " ( سوره الجمعہ 9-11)

نبی کریم رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم سے فرمان ہے کہ جمعہ کے دن کی اتنی فضیلت ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن غسل کرتا ہے اور جس قدر ممکن ہو ،پاکیزگی حاصل کرتا ہے ،اور اپنےتیل میں سے تیل لگاتا ہے، یا اپنے گھر کی خوشبومیں سے خوشبو لگاتا ہے ، پھر ( نماز جمعہ کے لئے اسطرح ) نکلے کہ دو آدمیوں کے درمیان نہیں گھسے ، اور جتنا اس کے مقدر میں ہے نماز پڑھ لے ،اور جب امام خطبہ پڑھے تو خاموش رہے، تو اس جمعہ سے دوسرے جمعہ تک کے گناہ بخش دے جاتے ہیں .
( صحیح بخاری : جلد اول : حدیث نمبر: ٨٤٢ )

ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم نے فرمایا " جب جمعہ کا دن آتا ہے تو فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور آنے والے کے نام لکھتے ہیں ،سب سے پہلے آنے والا اونٹ کی قربانی دینے والے کی طرح لکھا جاتا ہے، اس کے بعد آنے والا گاۓ کی قربانی دینے والے کی طرح پھر مینڈھے کی قربانی ،اس کے بعد مرغی کا، اس کے بعد انڈے کا . لکین جب امام ( خطبہ دینے کے لئے ) باہر آ جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے دفاتر بند کر دیتے ہیں اور خطبہ سننے میں مشغول ہو جاتے ہیں .
( صحیح بخاری، الحدیث ، ٩٢٩ )

ابوھریرہ سے روایت ہے کہ رسول الله نے فرمایا : الله عزوجل نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ سےدوررکھا ، تو یہودیوں کے لیے ہفتہ کا دن ، اور عیسایوں کے لئے اتوار کا دن تھا. الله عزوجل نے ہمیں لایا تو اس نے ہمیں جمعہ کے روز کی ہدایت دی,اورپھر اس کے بعد ہفتہ اور اس کے بعد اتوار رکھا. اور اسی طرح روز قیامت بھی وہ ہمارے پیچھے ہوں گے،ہم دنیا میں آخری ہیں مگر قیامت کے روز پہلے ہوں گے. جن کا سب مخلوق سے قبل فیصلہ ہو گا..
(صحیح مسلم)

رسول الله صلی علیہ والہ و سلم سے ارشاد ہے کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا ،جلدی مسجد گیا ،امام کے قریب ہو کے خاموشی کے ساتھ اور غور سے خطبہ سنا ،اس کے لیے ہر قدم کے بدلے 1 سال کے روزے رکھنے اور تہجد پڑھنے کا ثواب ہے ..
(جامع ترمزی،ابواب الجمعه ،حدیث نمبر ،٤٧٩ درجہ : حسن صحیح ،راوی:حضرت اویس رضی الله عنہ)

رسول الله صلی الله علیہ والہ و سلم نے فرمایا :
جمعہ کے دن اور شب جمعہ میں مجھ پر درود کثرت سے بھیجا کرو کیونکہ جو شخص
ایسا کرے گا میں قیامت کے دن اس کے لئے گواہ اور سفارشی ہوں گا ..
( کنزالعمال،ص ٢٨٩ ،جلد نمبر ١ )

رسول الله صلی الله علیہ والہ و سلم نے جمعہ کے ذکر میں ایک دفعہ فرمایا کہ اس دن ایک ایسی گھڑی اتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز الله پاک سے مانگے تو الله پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے . ہاتھ کے اشارے سے اپ نے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے ..
( صحیح بخاری،کتاب الجمعه،راوی:ابوہریرہ ضی الله عنہ،باب:جمعہ کے دن وہ گھڑی جس میں دعا قبول ہوتی ہے )

حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "ان سارے دنوں میں جن میں کہ سورج نکلتا ہے ( یعنی کہ ہفتے کے سات دن میں ) سب سے بہتر اور افضل جمعہ کا دن ہے اسی دن آدم علیہ اسلام پیدا کیے گئے ،اسی دن جنت میں داخل کیے گئے،اسی دن جنت سے نکال کر دنیا میں بھیجے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی"
(صحیح مسلم)

رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم سے ارشاد ہے کہ "جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے"
( الفردوس بماثورالخطاب،الحدیث ٢٢٣٦،ج١،ص٣٣٣ )

رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے دن دو سو مرتبہ مجھ پر درود شریف پڑھے گا اس کے دو سو سال کے گناہ ( صغیرہ ) معاف کر دیے جایں گے .
(کنزالعمال،ص٥٠٧،جلد نمبر ،٢ )
صحابی رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم حضرت کعب رضی الله عنہ ارشاد فرماتے ہیں : "جمعہ کے دن صدقہ کرنے کا دوگنا اجر ملتا ہے ."
(ابن ابی شعبه:٥٥٦)

قتبیہ و محمّد بن منصور ،سفیان،زہری ، ابوسلمہ،ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول الله صلی الله علیہ والہوسلم نے فرمایا. جس شخص کو جمعہ کی ایک رکعت مل گی اس نے جمعہ پا لیا ( یعنی اگر دوسری رکعت میں بھی شامل ہو تو اس کا جمعہ ادا ہو گیا )
( سنن نسائی،جلد نمبر اول ، حدیث نمبر ، ١٤٢٨ )

حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ جس نے جمعہ کے دن نماز عصر پڑھ کر اسی جگہ بیٹھے ھوۓ (٨٠) بار درود پاک پڑھا " اللہم صلی علی محمد النبی الامی وعلی اله وسلم تسلیما "
تو اس کے (٨٠ ) سال کے گناہ بخش دے جایں گے، اور اس کا نامہ اعمال میں اسی (٨٠ ) سال کی عبادت کا ثواب لکھا جاتا ہے ..
( معادت الداریہن صحفہ٨٢،اب کوثر حدیث نمبر ٦٧،صحفہ ٨٣ )

الله عزوجل کے پیارے رسول ،رسول مقبول ،سیدنا آمنہ رضی الله عنہ کے گلشن کے مکھتے پھول رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ." بلاشبہ تمہارے لئے ہر جمعہ کے دن میں ایک حج اور ایک عمرہ موجود ہے ،لہذا جمعہ کی نماز کے لئے جلدی نکلنا اور جمعہ کی نماز کے بعد عصر کی نماز کے لئے انتظار کرنا عمرہ ہے "
( السنن الکبری ،جلد نمبر ٣ ، صحفہ نمبر ٣٤٢ ،حدیث نمبر ٥٩٥ )

رسول الله صلی الله علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا :
لوگ جمعہ کی ( نماز ) چھوڑنے سے باز آ جایں نہیں تو الله عزوجل ان کے دلوں پر مہر لگا دیگا ،پھر وہ غافلوں میں سے ہو جائے گا .
(صحیح مسلم ، حدیث نمبر ٨٦٥ )

رسول الله صلی علیہ والہ وسلم سے ارشاد ہے کہ " جو شخص جمعہ کے دن یا شب جمعہ انتقال کر جائے گا ، الله عزوجل اسے عذاب قبر سے محفوظ رکھیں گے . "
( ترمزی : ١٠٧٤ ، مسند احمد : ٦٥٨٢ )

رسول الله صلی علیہ والہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس نے جمعہ کے دن غسل کیا ، جلدی مسجد میں آیا ، اور امام کے قریب بیٹھا ، پھر غور سے خطبہ سنا ، اور کوئی لغو کام نہ کیا. تو اس کے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزوں اور رات کے نفلوں کا ثواب اسے ملے گا ...
( ابن ماجہ )

Bilawal Jutt
About the Author: Bilawal Jutt Read More Articles by Bilawal Jutt: 12 Articles with 19251 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.