برطانوی ساحل سے پراسرار مخلوق کی دریافت

برطانوی ساحل سے دریافت ہونے والی ایک پراسرار اور دیوقامت سمندری مخلوق نے سب سے کو خوف میں مبتلا کردیا ہے اور اب تک کوئی بھی اس سوال کا جواب نہیں تلاش کر پایا کہ آخر یہ پراسرار مخلوق ہے کونسی؟
 

image

یہ دیوقامت جانور 11 فٹ سے زائد لمبا ہے اور ساؤتھ ویلز کے پورٹ ٹلبوٹ کے ساحل Morfa پر ایک ایسے جوڑے نے دریافت کیا جو اس مقام پر اپنے کتے کے ساتھ ٹہل رہا تھا-

تاہم اب تک کوئی بھی ایسا فرد نہیں مل سکا جو اس جانور کو پہچان سکے یا پھر اسے شناخت کرسکے-
 

image


41 سالہ Melanie Rees اور ان کے شوہر 47 سالہ مائیک جنہوں نے یہ جانور ساحل پر دیکھا ہے کا کہنا ہے کہ “ہم نے آج تک جیلی فش یا پھر دیگر چھوٹی سمندری مخلوق کو تو لہروں سے نکل کر ریت پر آتے دیکھا ہے لیکن کبھی بھی اتنی بڑی چیز نہیں دیکھی“-

خاتون کے مطابق ابتدا میں انہیں ایسا لگا جیسے یہ کوئی لکڑی کے کسی بڑے ٹکڑے کی باقیات ہوں لیکن جلد ہی احساس ہوا کہ یہ کسی جانور کی باقیات ہیں-
 

image

Melanie کا کہنا تھا کہ “ پہلے میں سمجھی کہ یہ شاید لکڑی کا کوئی بہت بڑا ٹکڑا ہے جو کہ ساحل پر آگیا ہے- لیکن جب انتہائی قریب سے دیکھا تو احساس ہوا کہ یہ کوئی بہت بڑا جانور ہے“-

“ میرے خیال میں وہیل ہوسکتی ہے لیکن اس بارے میں بھی میں یقین سے نہیں کہہ سکتی- میرا نہیں خیال کہ وہیل ساحل سے اتنی دور آسکتی ہے“-

“ میں نے فیس بک پر اس پراسرار جانور کی تصاویر بھی شئیر کیں لیکن وہاں لوگوں نے اسے مذاق سمجھا- یہاں تک کہ ایک شخص نے تو کہا کہ یہ شاید ڈائنوسار ہے لیکن میں یہ بات یقین سے نہیں کہہ سکتا“-
 

image

اس پراسرار مخلوق کی دریافت سے چند ہفتے قبل میکسیکو کے علاقے Acapulo کے ساحل پر بھی ایک 13 فٹ کا پراسرار جانور پایا گیا تھا-

یہ میکسیکو کے اس ساحلی حصے متاثر کرنے والے تیز بہاؤ کی وجہ سے کنارے پر آگیا تھا- اس پراسرار جانور کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی- اکثر صارفین کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ یہ ایک دیوقامت squid کی کوئی قسم ہو جبکہ بعض کے نزدیک یہ کوئی وہیل تھی-
YOU MAY ALSO LIKE:

A mystery sea monster that was found washed up on a British seashore has left beachgoers baffled about the huge beast. The large creature's 11ft long carcass was discovered by a couple walking their dog along Morfa Beach in Port Talbot, South Wales - but no one has been able to identify what it once was.