پاکستان: سال 2016 میں بچوں کے مقبول ترین نام

بچے کی پیدائش خاندان کے لیے باعثِ رحمت سمجھی جاتی ہے- ہر طرف خوشی کا سماں بندھ جاتا ہے- بچے کے والدین اپنی مسرت کا اظہار شایانِ شان طریقے سے کرتے ہیں- بچے کے لیے مناسب نام تجویز کرنا بلاشبہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا- ولادت کے بعد سارا خاندان مختلف نام تجویز کرتا رہتا ہے-

تحقیق کے مطابق ہماری ویب پر موجود بچوں کے ناموں کے سیکشن میں سال 2015 سے 2016 کے درمیان پاکستان میں مختلف ناموں کو بےشمار مرتبہ سرچ کیا گیا- ان میں سے 20 سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے ناموں کی فہرست اس آرٹیکل میں شامل کی گئی ہے-
 

image

لڑکیوں کے نام:

آمنہ:

آمنہ ایک پرانا لیکن انتہائی مقبول نام ہے جس کے معنی “ امن “ کے ہیں- مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں یہ نام پہلے نمبر پر ہے- پاکستان میں سال 2015 سے 2016 کے درمیان یہ نام 8585 مرتبہ سرچ کیا گیا-

ہانیہ:
مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں ہانیہ نام دوسرے نمبر پر ہے اور اس نام کے معنی “ خوشحال٬ مسرور “ ہیں- پاکستان میں سال 2015 سے 2016 کے درمیان یہ نام 8500 مرتبہ سرچ ہوا-

فاطمہ:
سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ناموں میں تیسرا نمبر “ فاطمہ “ کا ہے اور اس نام کے معنی “ دلفریب “ کے ہیں- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران پاکستان میں 7154 مرتبہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا-

سمیرا:
سمیرا بھی ایک بہت عام اور مشہور نام ہے اور اس کا مطلب “ رات کی مسافر “ ہے- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران 7100 مرتبہ سرچ ہوا-

عروبہ:
مقبول ترین ناموں کی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر عروبہ ہے جس کے معنی “ پیار کرنے والی “ ہیں- یہ نام پاکستان میں سال 2015 سے 2016 کے درمیان 5723 مرتبہ سرچ کیا گیا-
 

image


علیشہ:
اس فہرست میں 6ویں پوزیشن علیشہ نام کی ہے جس کا مطلب “ مضبوطی سے باندھنے والی “ یا “ جوڑ کر رکھنے والی“ ہے- سال 2015 سے 2016 کے دوران پاکستان کے اٹرنیٹ صارفین نے 4500 مرتبہ سرچ کیا گیا-

عائشہ:
عائشہ حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ کا نام تھا اور اس نام کے معنی“ آرام پانے والی “ یا “ راحت و سکون سے رہنے والی “ ہیں- پاکستان میں یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران 4500 مرتبہ سرچ کیا گیا-

حفصہ:
حفصہ بھی ایک مقبول ترین نام ہے اور یہ حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات میں سے ایک زوجہ کا نام بھی تھا- اس نام کے معنی “ اکھٹا کرنے والی٬ جمع کرنے والی “ ہیں- پاکستان میں سال 2015 سے 2016 کے دوران یہ نام 4292 مرتبہ سرچ کیا گیا-

ماریہ:
ماریہ بھی ایک مقبول ترین اسلامی نام ہے اور اس کا مطلب “ تمنا اور چاہت کرنے والی “ ہے- سال 2015 سے 2016 کے دوران یہ نام پاکستان میں 4292 مرتبہ سرچ ہوا-

عشال:
عشال ایک منفرد اور خوبصورت نام ہے اور یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران انٹرنیٹ پر 3900 مرتبہ دیکھا گیا ہے- اس نام کے معنی “ جنت کا پھول “ کے ہیں-
 

image

لڑکوں کے نام:

محمد:

اس میں کوئی شک نہیں کہ “ محمد “ دنیا بھر میں سب سے مقبول ترین اسلامی نام ہے- یہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کا نام ہے- اس نام کے معنی “ تعریف کیا ہوا “ کے ہیں- یہ نام پاکستان میں سال 2015 سے 2016 کے دوران 5500 مرتبہ سرچ کیا گیا-

بلال:
بلال اسلام کے سب سے پہلے مؤذن کا نام ہے-بلال کے معنی “ فتح مند ہونا “ کے ہیں- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے درمیان 4200 مرتبہ انٹرنیٹ پر سرچ کیا گیا-

علی:
علی بھی سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے لڑکوں کے اسلامی ناموں میں سے ایک نام ہے- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے درمیان 2862 مرتبہ سرچ کیا گیا- اس نام کے معنی “ بلند ترین٬ بلند مقام “ کے ہیں-

عاقب:
عاقب نام بھی سال 2015 سے 2016 کے دوران انٹرنیٹ پر 2862 مرتبہ ہی سرچ کیا گیا- یہ بھی ہمارے پیارے نبی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا نام ہے- اس نام کے معنی “ نائب٬ جانشین“ کے ہیں-
 

image

فیضان:
فیضان ایک عربی نام ہے اور یہ بھی سال 2015 سے 2016 کے دوران 2862 مرتبہ ہی سرچ کیا گیا ہے- اس نام کے معنی “ بڑا فائدہ ٬ بڑا نفع “ کے ہیں-

حماد:
حماد لڑکوں کا اسلامی نام ہے اور یہ ایک عربی نام ہے- اس نام کا مطلب “ تعریف کے قابل٬ قابلِ ستائش“ ہے- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران انٹرنیٹ پر 2700 مرتبہ سرچ ہوا-

حنان:
حنان بھی ایک عربی نام ہے اور اس نام کے معنی “ معاف کرنے والا “ کے ہیں- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران 2697 مرتبہ سرچ کیا گیا ہے-

معیز:
یہ نام بھی پاکستان میں بہت عام ہے- اس نام کے معنی “ عزت دینے والا “ ہیں- سال 2015 سے 2016 کے دوران یہ نام انٹرنیٹ پر 2483 مرتبہ سرچ کیا گیا-

نعمان:
نعمان ایک عربی نام ہے جو کہ لڑکوں کا رکھا جاتا ہے- اس نام کے معنی “ نصحیت والا “ کے ہیں- سال 2015 سے 2016 کے دوران پاکستان میں یہ نام 2354 مرتبہ سرچ ہوا-

رضوان:
رضوان بھی ایک عام اور مشہور اسلامی نام ہے- یہ نام سال 2015 سے 2016 کے دوران انٹرنیٹ پر 2260 مرتبہ سرچ کیا گیا- اس نام کے معنی “ رضامندی٬ برکت“ کے ہیں-

اگر آپ بچوں کے مقبول ترین ناموں کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں تو ہماری ویب پر موجود بچوں کے ناموں کے سیکشن کا وزٹ کیجیے:

Click Here

YOU MAY ALSO LIKE:

HamariWeb Baby Name section experienced a boom in search ratio for various baby names in Pakistan in the year 2015-2016. List of top 20 most searched names for boys and girls in Pakistan have been extracted from the in-house analytics data comprising of 2015 to 2016 to date. Have a look: