پاکستان کی پہلی الیکٹرک فارمولہ کار متعارف

پاکستان کے ہونہار طلبا نے پہلی پاکستانی فارمولہ الیکٹرک کار متعارف کروا دی ہے اور اس کار کو رواں سال منعقد ہونے والے ایک امریکی مقابلے Formula SAE Lincoln-2016 کے لیے بھی منتخب کرلیا گیا ہے-

یہ فارمولہ الیکٹرک کار پاکستان کی دو یونیورسٹیوں PNEC اور NUST طلبا نے مل کر تیار کی ہے-
 

image

NUST کے ڈائریکٹر سلمان ابصار کا کہنا ہے کہ “ ہمارے ملک میں فارمولہ ریسنگ کا کوئی اسٹرکچر موجود نہیں بالخصوص الیکٹرک گاڑیوں کے حوالے سے بھی کوئی تجربہ موجود نہیں ہے لیکن طلبا نے یہ کار تیار کر کے اس شعبے میں بھی اپنا سفر آسانی سے شروع کردیا ہے“-

اس پروچیکٹ کے لیے بینک الفلاح نے اپنے Rising Talent Programme کے تحت فنڈ جاری کیے تھے-

یہ کار 19 رکنی ٹیم نے تیار کی اور اس کار کے مکمل ہونے میں 16 ماہ کا وقت لگا- ابتدائی 5 ماہ صرف تحقیق کی گئی جبکہ باقی 11 ماہ میں یہ گاڑی تیار ہوئی-

اس کار کے ڈرائیور احسن لاکھانی جو کہ طلبا کی ٹیم کے میکینیکل ڈائریکٹر اور میکینیکل انجنئیرنگ کے فائنل کے طالبعلم بھی ہیں کا کہنا ہے کہ “ کار کی ٹیسٹ ڈرائیونگ کے دوران میں تھوڑا بہت پریشان بھی تھا کیونکہ یہ میرے لیے ایک بہت بڑا لمحہ تھا جبکہ لیب میں اس کار کے متعدد ٹیسٹ کیے بھی گئے تھے“-

“ آپ نے ضرور اب تک فارمولہ 1 کار اور اسی طرح فارمولہ 3 ٬ 4 اور 5 دیکھی ہوں گی لیکن یہ کار صرف طلبا کی ریس کے لیے تیار کی گئی ہے اسی لیے اسے فارمولہ اسٹوڈنٹ کے حوالے سے جانا جائے گا“-
 

image


“اس کار کو بالخصوص انہی مقابلوں یا مواقعوں کے حوالے سے ڈیزائن اور تخلیق کیا گیا ہے اور طلبا کی جانب سے منعقد کیے جائیں گے“-

فارمولہ الیکٹرک کار کی وائرنگ الیکٹریکل انجنئیرنگ کے شعبے کی تھرڈ ائیر کی دو طالبات ثنا فاطمہ اور عائشہ نصیر نے کی ہے- ا ن دونوں طالبات نے مل کار کی وائرنگ اور سرکٹ ڈیزائن کیا ہے-

اس کار میں لیتھیم آئیون پولیمر بیٹریز نصب ہیں٬ کار کا وزن 275 کلوگرام ہے اور یہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے-اس کے علاوہ کار میں جدید قسم کا اسثیرنگ سسٹم٬ اپنی مرضی کے مطابق تیار کردہ سنگل پسٹن اور بروقت لگنے والے بریک موجود ہیں-

رواں سال جون میں Formula SAE Lincoln-2016 نامی امریکی مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے- یہ مقابلہ Nebraska میں منعقد ہوگا جس میں 6 ممالک سے 30 ٹیمیں شرکت کریں گی- اس مقابلے میں پاکستان کی پہلی الیکٹرک فارمولہ کار کو نہ صرف ملک پاکستان کی بلکہ پورے ایشیا کی نمائندگی کرنے کرنے کا اعزاز حاصل ہوگا-

YOU MAY ALSO LIKE:

Pakistan’s first Formula Electric car selected for participation in the Formula SAE Lincoln-2016, and developed by a team of PNEC-NUST students, was unveiled at a hotel here on Thursday. “Being the first in a country with virtually no Formula Racing infrastructure, especially for electric vehicles, facilities or experience, the journey of making Pakistan’s first Formula electric racing vehicle was far from easy.