دنیا کیا سے کیا ہوجائیگی

سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت تیزی سے تبدیلیاں ہورہی ہیں۔اگراب سے100سال پہلے کی دنیا سے آج کا مقابلہ کریں تو ہر شعبہ زندگی نیا محسوس ہوگا۔ایسے ہی آج سے 100سال بعد دنیا میں ناقابل یقین اور محیرالعقول اشیاء اور طریقے تخلیق پاچکے ہونگے۔یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ ایک دہائی کے اندر ہی ٹیکنالوجی کہیں سے کہیں پہنچ جاتی ہے۔کائنات کے خفیہ راز تیزی سے معلوم ہوتے جارہے ہیں۔سٹیفن ہاکنگ بھی اپنے مطالعہ اور مشاہدہ کی بنیاد پر کائنات کے بارے بہت سی نئی باتیں بتاتے رہتے ہیں۔The Grand Designجو انکی شائع ہونے والی Latestکتاب ہے یہ بھی نئے نئے انکشافات پر مشتمل ہے۔سٹیفن ہاکنگ اب یہ بھی اشارہ کررہا ہے کہ کرۂ ارض اب انسان کے رہنے کے لئے مناسب نہیں رہا۔لہذا انسان کو کوئی نیا مستقر تلاش کرنا چاہیئے۔امریکہ کے نظریاتی طبیعات کے ماہر ڈاکٹر میچیو کاکو بھی مستقبل میں ہونے والی ٹیکنالوجی کی ترقی کے بارے پیشین گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔اور ان کی اب تک بہت سی باتیں درست بھی ثابت ہوئی ہیں۔انکی کتابیں امریکہ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی شمار ہوتی ہیں۔کتابوں کے علاوہ ان کے بے شمار انٹرویوز،فلمیں اور ریڈیو پروگرامز ہیں۔نیٹ پر انکے Blogsبھی شائع ہوتے رہتے ہیں۔BBC,DISCOVERYاور HISTORYچینل پر انکی مستقبل کے بارے پیشین گوئیوں کے آجکل بڑے چرچے ہیں۔انٹرنیٹ اور اس کی Devicesمیں تیزی سے تبدیلیاں اب ہمارے سامنے ہی آرہی ہیں۔جو کچھ مارکیٹ میں آچکا ہے وہ تو قصہ ماضی ہے۔عینک میں انٹرنیٹ کی باتیں ہم پڑھتے رہتے ہیں۔ایسی عینکیں اب آنا شروع بھی ہوچکی ہیں جو کچھ نیا آنے والا ہے وہContact Lenseہیں جو آپ کے Eyeballمیں لگے ہونگے اور انٹرنیٹ اسی کے اندر ہوگا۔اور آپ آنکھ جھپکتے ہیOnlineہوجائیں گے۔جو شخص آپ کو ملنے آئے گا آپ اسکی شخصیت کے بارے فوری طور پر جان لیں گے۔ملاقاتی اگر آپ کی زبان کے علاوہ کوئی اور زبان بول رہا ہوگا تو یاتو اس زبان کا ترجمعہ فوری طورپر ہو رہاہوگا۔یا آپ خود بھی اسی کی زبان میں آسانی سے گفتگو کررہے ہونگے۔جو کچھ مستقبل میں ہوگا وہ آج ہمیں ناممکن ہی محسوس ہوگا۔لیکن ڈاکٹر میچیو کاکو کے مطابق مستقبل میں بہت کچھ ہونے جارہا ہے۔ڈاکٹر صاحب آئندہ30سال کے لئے بہت کچھ اپنے انٹرویوز میں بتاتے رہتے ہیں۔انٹرنیٹ والے کنٹیک لینزز سب سے پہلے طلباء خریدیں گے۔کیونکہ ان میں انہیں سوالوں کے جوابات بہت جلد مل سکیں گے۔امریکی سپاہیوں کے پاس ایسےLenses ہیں جنہیں اگر وہ اپنے ہیلمٹ پر لگائیں تو سامنے سارا میدان جنگ بہت دور تک واضح نظر آتا ہے۔یہ دوربین سے مختلف چیز ہوگی۔ڈاکٹر کاکو کے مطابقNanotechnologyکی ترقی سے اور بھی بہت کچھ ممکن ہورہا ہے۔کئی اشیاء میں ایسے کمپیوٹر ہونگے جو استعمال کے بعد فضا میں ہی غائب ہوجائیں گے۔آنکھوں پر لگی ہوئی عینک کے کمپیوٹر سے آپ اپنا 2گھنٹے کام کریں اور پھر کمپیوٹر کو فضاؤں ہی میں غائب کردیں۔پھر وقت ضرورت وہ دوبارہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوجائے گا۔ڈاکٹر صاحب یہ بھی بتاتے ہیں کہ مستقبل میں دماغ کو مصنوعی ذہانت مل سکے گی۔کمپیوٹر چپ دماغ کے قریب ہی چسپاں کردی جائیگی اور انسان کو بہت آسانی سے بے شمار معلومات ملتی چلی جائیں گی۔ایسےProcessesپر کام ہورہا ہے کہ آپ ماضی کی کسی شخصیت سے بات کرسکیں گے۔کمپیوٹر چپ اگر مریض کے دماغ میں لگادی جائے گی تو بہت سی بیماریوں کے بارے معلومات حاصل ہوسکیں گی۔مریض کے بیمار سالمے تبدیل کردیئے جائیں گے۔اور مریض مکمل طورپر صحت مند ہوجائے گا۔سالمے تبدیل کرنے سے بیماری دوبارہ نہیں آسکے گی۔Googleوالوں نے ایک کمپنی علیحدہ بنا دی ہے۔اس میں انسانی جسم کے مختلف حصوں اور سسٹم کے ماہرین کو بھاری مشاہروں پر رکھا گیا ہے۔کوشش یہ کی جارہی ہے کہ انسان ایک لمبے عرصے تک جوان رہے۔طویل عمر پائے اور صحت مند بھی رہے۔اس کام کے لئے Informative Technologyسے کام لیا جائے گا۔آخر انسان200سال تک خوشحال زندگی کیوں نہ گزارے؟۔گوگل کے تحت بننے والیCalicoکمپنی کے ذمہ یہی درازی عمر کاکام ہے۔اگر ماضی کا انسان صدیوں زندہ رہتا تھا تو یہ اب بھی ممکن ہوسکے گا۔بڑھاپے کی ایک وجہ Oxidationکا عمل ہے۔اس میں متحرک آکسیجن ہمارے DNAاور لحمیات پر اثر انداز ہوتی ہے۔اس ٹوٹ پھوٹ پر قابو پایاجاسکتا ہے۔دوسرا عنصر جو انسان کی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے وہ غذا کی نوعیت اور مقدار ہے۔یہ تجربے بڑے پیمانے پر ہورہے ہیں کہ کم غذا طویل العمری کا سبب بنتی ہے۔ماہرین نے یہی نتیجہ نکالا ہے کہ سرخ گوشت کی بجائے سبزیاں اور پھل کھانے سے انسان کی عمر میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔کم غذا دیکر چوہوں کی عمر میں اضافے کے کامیاب تجربات ہوچکے ہیں۔ایسی چپ بن رہی ہے کہ انسان اسے پانی سے نگلے گا اور اس کے تمام اندرونی مسائل کا پتہ چل جائے گا۔انسانی یادداشت کو چپ پر محفوظ کرکے اسے بوقت ضرورت چند سیکنڈ کے لئےRecallکیاجاسکے گا۔مستقبل میں جلد،خون،دل کی شریانیں،جگر اور لبلبہ مصنوعی طریقے سے بہت ہی سستے بنائے جارہے ہونگے۔اور یہ پرزے قدرتی پرزوں سے بھی زیادہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔مریضوں میں جب کمپیوٹر چپ لگادی جائے گی تو وہE.mailپڑھ سکیں گے۔اور ویڈیو گیمز کھیل سکیں گے۔ڈاکٹر کاکو کہتے ہیں کہ مستقبل میں انسان بہت ہی حساس Robotsاستعمال کریں گے۔انہیں آپ کسی بھی جگہ بھیج سکیں گے اور ان کا آپ سے تعلق قائم رہے گا۔چاند پر بھی ہر انسان Robotsروانہ کرسکے گا۔کمپیوٹر کی رفتار ہر اٹھارہ ماہ بعد دگنی ہورہی ہے۔مستقبل میں یہ ناقابل یقین حدتک بڑھ چکی ہوگی۔آپ کے Birth Dayکارڈ میں چپ لگی ہوگی جوHappy Birth Dayکا گیت گائے گی۔سرخ سیارے کے بارے یہ اطلاع چند دن پہلے موصول ہوئی ہے۔کہ وہاں مائع پانی موجود ہے۔اب انسان وہاں جانے کی تیاری کررہا ہے۔پہلے بندر کو بھیج کرنتائج حاصل کئے جائیں گے۔اس کے بعد انسانوں کی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق مریخ پر انسان آسانی سے آباد ہوسکے گا۔کرۂ ارض کی 7۔ارب25کروڑ آبادی کو دیکھتے ہوئے یہ کام اب ویسے بھی ضروری ہوگیاتھا۔آئندہ 30تا40سال میں انسان بالکل مختلف حالات میں رہ رہاہوگا۔ڈاکٹر میچیو کاکو یہ بھی پیشن گوئی کررہے ہیں کہ انسان کو مستقبل میں Electricityکی ضرورت نہ رہے گی۔اسکے بہت سے متبادلات آچکے ہونگے۔جیسے اب سے100سال پہلے انسان مختلف حالات میں رہتا تھا۔آئندہ 100سال میں انسان بے شمار سہولتوں کے ساتھ زندگی گزار رہاہوگا۔لیکن نظر یہ آتا ہے کہ یہ تمام نئی ٹیکنالوجیز اور طریقے مغرب سے آئیں گے۔مسلمانوں کا حصہ ان تمام نئے انکشافات اور ٹیکنالوجی میں نہ ہونے کے برابر ہوگا۔
Muhammad Jameel
About the Author: Muhammad Jameel Read More Articles by Muhammad Jameel: 72 Articles with 49602 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.