سال 2017 کا آئی فون ڈیزائن - یکسر تبدیل

ایپل کمپنی سال 2017 میں آئی فون کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے نظر آرہی ہے- آئی فون کے اس نئے ڈیزائن میں فرنٹ اسکرین موجودہ آئی فون کی اسکرین کے مقابلے میں مکمل ڈسپلے کے ساتھ ہو سکتی ہے-

img


جہاں تک بات آئی فون کے موجودہ ڈیزائن میں موجود فرنٹ کیمرہ٬ سنسر اور اسپیکر جیسے فیچر کی ہے تو یہ تمام فیچر نئے ڈیزائن میں اسکرین کے پیچھے جاسکتے ہیں-

اس کے علاوہ ہوم بٹن اور ٹچ آئی ڈی کے بارے میں پہلے ہی پیشن گوئی کی جاچکی ہے کہ یہ جلد ہی ڈسپلے اسکرین پر ہی منتقل ہوجائیں گے-

سال 2017 میں متعارف کروائے جانے والے آئی فون کے بارے میں یہ پیشن گوئیاں معروف ٹیک بلاگر جان گروبر نے کی ہیں جو اس سے قبل بھی آئی فون کے آنے والے نئے ڈیزائنوں سے متعلق درست پیشن گوئیاں معلومات فراہم کرچکے ہیں-

img


سال 2017 میں ایپل اپنے آئی فون سیٹ کی 10ویں سالگرہ منانے جارہا ہے٬ لہٰذا یہ بات باآسانی کہی جاسکتی ہے کہ ایپل اس بار اپنے نئے آئی فون کی لانچنگ پر بڑا دھماکا کرسکتا ہے-

Total Views: 6944

Reviews & Comments