محبت نامہ‎

محبت کرنے والے محب کے ارادے آسمان کی طرح بلند ہوتے ہیں، وہ صبر ایوب کا نمونہ ہوتا ہے....

مگر لوگ اسے الو کی طرح احمق تصور کرتے ہیں ، اپنے محبوب کے لیئے اس کا دل اون کی مانند نرم وگداز ہوتا ہے تو وہ خود اسماعیل کی طرح فرمانبردار !

محبوب کی نظر کرم کے لیئے اس کا انتظار امیدوں کی طرح طویل مگر بت کی طرح خاموش ہوتا ہے !

جہاں محبوب کا دیدار اس کی نگاہوں میں بجلی کی سی چمک پیدا کردیتا ہے وہیں محبوب کی بے رخی من کے موسم کو خزاں کی طرح بے رونق کردیتی ہے .

محبوب کا چاند جیسا حسین چہرہ ، ریشم کی طرح نرم زلفیں جہاں محب کے لہجے کو شہد جیسی مٹھاس عطا کرتا ہے تو ....

وہیں فرعون جیسا مغرور انداز اس کے دل کو قبرستان جیسی خاموشی کا تحفہ دیتا ہے!

اگر محبوب حاتم طائ کی سی سخاوت کا مظاہرہ کرے اور محب کو ایک دلنشیں مسکراہٹ ہی ہدیہ کردے تو یہ فرہاد جیسے عاشق کےلئیے عید کا سا سماں پیدا کردیتی ہے.....

اور وہ اس کو حاصل زیست تصور کرتا ہے....

مگر شرط .... یہ ہے کہ.......
محب کی محبت آب زلال کی طرح پاکیزہ ....اور..... بلور جیسی شفاف ہو.......کھوٹ اور ملاوٹ سے یکسر خالی!

بنت میر
Sadia Javed
About the Author: Sadia Javed Read More Articles by Sadia Javed: 24 Articles with 18594 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.