بال کاٹنے کا انوکھا طریقہ٬ قینچی منہ میں

یقیناً آپ نے ایک ایسے ہئیر ڈریسر کے بارے تو ضرور سن رکھا ہوگا جو تلواروں اور آگ کی مدد سے لوگوں کے بال کاٹتا ہے اور وہ اس کام میں انتہائی ماہر بھی ہے لیکن آج ہم آپ کو ایسے ہئیر ڈریسر کے بارے میں بتائیں گے جو لوگوں کے بال کاٹنے کے لیے قینچی کو منہ سے پکڑ کر استعمال کرتا ہے-

انصار احمد بھارت کے شہر ویرانسی کا ایک نوجوان ہئیر ڈریسر ہے لیکن گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر بہت زیادہ گردش کرتی اس کی ایک ویڈیو نے اسے اچانک مشہور کردیا-
 

image

ویڈیو میں اس ہئیر ڈریسر کو منہ میں قینچی پھنسا کر لوگوں کے بال کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بالکل ایسے ہی بال کاٹ رہا ہے جیسے ایک عام ہئیر ڈریسر ہاتھوں سے قینچی پکڑ کر بال کاٹتا ہے-

دوسری جانب انصار کی دکان کے باہر لوگوں کی ایک لمبی قطار موجود ہوتی ہے جو اس منفرد طریقے سے اپنے بال کٹوانے کی خواہش رکھتی ہے کیونکہ لوگوں کے مطابق انصار اس طریقے کا استعمال کرتے ہوئے “ بہترین “ بال کاٹتا ہے-

انصار بچپن سے ہی اس پیشے سے منسلک ہے اور وہ پہلے عام ہئیر ڈریسر کی مانند ہاتھوں سے ہی قینچی پکڑ کر لوگوں کے بال کاٹتا تھا- تاہم 15 سال قبل ایک چھوٹے سے حادثے کی وجہ سے چند دن اسے کام چھوڑنا پڑا تب اس نے سوچا کہ بال کاٹنے کا کوئی دوسرا طریقہ بھی ہونا چاہیے-

انصار کا کہنا ہے “ حادثے کی وجہ سے اس وقت میں ایک ہاتھ سے کام کرنے کے قابل نہیں تھا اور مجھے متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا- تب میں نے یہ طریقہ دریافت کیا اور مجھے اسے سیکھنے میں تین سال کا عرصہ لگا“-
 

image


“ وہ تو ایک چھوٹا سا حادثہ تھا لیکن مجھے خیال آیا کہ کہیں زندگی میں کوئی بڑا حادثہ رونما ہوا جس سے میں ہاتھوں سے کام کرنے کے بالکل ہی قابل نہ رہا تو اس وقت کیا میں بھیک مانگوں گا- اور اب میں قینچی منہ پھنسا کر باآسانی بال کاٹ سکتا ہوں“-

انصار کا دعویٰ ہے کہ اسے ایک شخص کے بال کاٹنے میں 25 سے 30 منٹ کا وقت لگتا ہے جبکہ اس کے گاہک طویل وقت تک انتظار کرنے پر ہرگز بھی ہرا نہیں مناتے-

 

YOU MAY ALSO LIKE:

Ansar Ahmad, a young barber from Varanasi, has become somewhat of a national celebrity after a video of him cutting hair with the scissors in his mouth recently went viral online.