گھریلو ٹوٹکے

یہ ایک حقیقت ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے کہتے ہیں کہ جان ہے تو جہان ہے نفسانفسی کے عالم میں آج کا انسان اپنا پاپی پیٹ بھرنے کے لئے ایک مشین کی طرح ہمہ وقت حرکت میں دکھائی دیتا ہے مہنگائی کے عفریت نے جینا جو محال کر رکھا ہے روٹی، کپڑااور مکان کے حصول کے لئے حضرتِ انسان نے اپنی صحت کی حفاظت کے لئے کوئی مناسب بندوبست اور منصوبہ بندی نہیں کی جس کے باعث مختلف قسم کے عوارضات لاحق ہونا معمول کی بات دکھائی دیتا ہے مشاہدے کی بات ہے کہ انسان اکثر چھوٹی موٹی بیماریوں میں مبتلا رہتا ہے اور اکثر اوقات ان چھوٹی موٹی بیماریوں سے پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے آج کی تحریر کا مقصد ہی دکھی انسانیت کے لئے سستے ،موئثراور مجرب ’’ہیلتھ ٹیپس‘‘ جسے عام زبان میں ’’ گھریلو ٹوٹکے ‘‘ بھی کہا جاتا ہے کو سامنے لانا ہے یہ گھریلو ٹوٹکے اگر بروقت آزمائے اور کھائے جائیں تو اس سے نہ صرف بیماری کا قلع قمع ہوتا ہے بلکہ بے جا روپے خرچ کرنے سے جان چھوٹنے کے ساتھ ساتھ اچانک لاحق ہونے والی بیماری سے پریشانی بھی ختم ہو سکتی ہے

گلے کے امراض
اکثر اوقات کھانے پینے میں ذرا سی غفلت سے گلے کے مختلف امراض پیدا ہوجاتے ہیں جیسے آواز کا بیٹھنا،گلے میں خراش اور درد وغیرہ گلے کے مختلف امراض کے لئے ادرک کا رس اور اس کے برابر خالص شہداچھی طرح مکس کر لیا جائے اور صبح شام ایک بڑا چمچ استعمال کرنے سے گلے کے امراض سے نجات پائی جا سکتی ہے

پسینہ
موسم گرما میں پسینہ آنا فطری بات ہے لیکن دیکھنے میں آیا ہے کچھ لوگوں کو ضرورت سے زیادہ بغلوں میں پسینہ آتا ہے اور ان کے پسینہ سے بدبو بھی آتی ہے ایسے لوگوں کے لئے آلو نہایت کارگر ثابت ہوتا ہے آلو کو درمیان سے کاٹ لیں اور بغیر چھلکے والے آلو کے حصہ کو بغلوں میں رگڑیں اور پسینہ سے نجات حاصل کریں

پاؤں کا درد
زیادہ چلنے پھرنے یا پھر زیادہ دیر کھڑے ہونے سے اکثر لوگوں کے پاؤں میں درد رہنے لگتا ہے ایسے لوگوں کو پریشان ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ ٹینس بال کو اپنے پاؤں کے نیچے رکھیں اور پاؤں کی مدد سے ٹینس بال کو آگے پیچھے کریں اور پاؤں کی درد سے جان چھڑائیں

مچھروں سے نجات
آج کا انسان مچھروں سے بہت پریشان ہے اور مچھروں سے جان چھڑانے کے لئے طرح طرح کی مہنگی ادویات کا استعمال بھی کرتا ہے لیکن مچھر پھر بھی تنگ کرنے سے باز نہیں آتا یہاں ایک نہایت سستا اور مجرب ٹوٹکا لکھنے جا رہے ہیں اسے آزمائیں اور مچھروں سے جان چھڑائیں لہسن کو پیس لیں یاپھر کوٹ کر پانی نکال لیں لہسن والے پانی کو بوقت ضرورت جسم پہ لگائیں انشاء اﷲ مچھر قریب بھی نہیں پھٹکے گاآپ چاہیں تو لہسن کے پانی کو ویکس ،مٹرولیم جیلی یا پھر کسی تیل میں بھی ملا کر جسم پہ لگا سکتے ہیں

جلد کی خشکی
یہ بات تو شک و شبہ سے بالا ہے کہ انڈاایک بہترین غذا ہے اور اکثر لوگ اسے کھانے میں ہی استعمال کرتے ہیں اور اس کے چھلے تو پھینک ہی دیئے جاتے ہیں حالانکہ ان چھلکوں سے بھی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں خشک جلد کیلئے انڈا بہترین ٹانک سمجھا جاتاہے۔خشک جلد پر انڈے کی زردی لگائیں، چکنی جلد کیلئے صرف سفیدی کا استعمال کریں اگر جلد نارمل ہے تو پھر سفیدی اور زردی کو ملا کر پھینٹ لیں اور مطلوبہ جگہ پر آدھا گھنٹہ لگائیں اور پھر دھولیں۔جلدی خشکی ختم ہو جائے گی

کیل مہاسے
چہرے سے سفید دھبوں یا کیل مہاسوں کو صاف کرنے کا نہایت آسان اور سستے گھریلو ٹوٹکے سے خواتین بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں لہسن کے ایک جوے کو لیں اورچہرے میں سفید یا سرخ داغ پر مسلیں کچھ ہی سکینڈ بعد دانے غائب ہوجائیں گے۔ اگر دانے زیادہ بڑے ہوں تو اس کے لیے لہسن کو رات سوتے وقت چہرے پر رگڑ کر صبح دھو لیں اس سے دانے غائب ہوجائیں گے۔

قبض
قبض کا ام الامراض کہا گیا ہے جسم میں بے شمار امراض کی وجہ قبض ہی ہے سیب کو اگر چھلکوں سمیت روزانہ کھانے کا معمول بنا لیا جائے تو قبض سے نجات ممکن ہے علاوہ ازیں اگر کھانا کھانے سے قبل پانی پینے کو عادت بنا لی جائے تب بھی نظام ہاضمہ درست رہتا ہے اور مریض قبض کا شکار نہیں ہوتا۔

چہرے کی خوبصورتی
چہرے کو خوب صورت اور جاذب نظر بنانے کے لئے آملہ کو روزانہ استعمال کریں اس میں ویٹامن سی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے جو جسم میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے آملہ پاؤڈر سے چائے بنائی جاسکتی ہے اور اس کا بیرونی استعمال بھی کیا جاتا ہے آملہ کو 20 سے 30 منٹ تک لگالیں اور پانی سے دھو لیں

موہکے
جسم پہ موہکوں کے لئے نہایت مجرت اور سستا ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میں پیش ہے پانچ گرام بجھا ہوا چونا(پان والے سے لیا جا سکتاہے)میں ایک چٹکی میٹھا سوڈا ملائیں اور اچھی طرح ہلائیں دونوں چیزیں ملاتے وقت نیم گرم ہوجائیں گی سمجھ لیں مجرب ٹوٹکہ تیار ہے تیار شدہ دوا کو موہکے پہ لگائیں ہلکی چھبن ہوگی خشک ہونے پہ دھو لیں دن میں دوبار لگائیں تین روز میں موہکہ جل کر سیاہ ہوجائے گا تب اس پہ سرسوں کا تیل لگائیں بلکہ اسے تر رکھیں جلا ہوا موہکہ جڑ سمیت جلد سے نکل جائے گا خود نہ نکالیں جڑ ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے دوا لگاتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھاجائے کہ موہکے پہ ہی دوا لگے یعنی جلد پہ نہ لگے

سیاہ حلقے
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں کے لئے ایک چمچ ٹماٹر کا جوس ایک چمچ لیموں کا رس ملا کرسیاہ حلقوں پہ لگائیں اسے 10 منٹ تک لگارہنے دیں۔ بعد میں اسے پانی سے صاف کرلیں۔ ایسا دن میں دو مرتبہ کریں چند روز کے استعمال سے آنکھوں کے نیچے بننے والے حلقے ختم ہو جائیں گے اور جلد نرم و ملائم بھی ہو جائے گی۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 469558 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.