مسکراہٹ اور زندگی

مسکراہٹ زندگی کے خزانوں میں سے ایک نایاب و پوشیدہ خزانے کا نام ہے جو انمول اور چھپا ہواہے جس کو آپ اپنے چہرے پر عیاں کر کے اس کا حق ادا کر سکتے ہیں۔ جب آپ کسی دوسرے شخص کو دیکھ کر مثبت خیالات کے ساتھ دل سے مسکراہٹ پیدا کرتے ہیں تو دیکھنے والا شخص یہ محسوس کرتا ہے کہ آپ اس کے لیے پیا ر بھرے جذبات کے ساتھ اس کے خیر خواہ ہیں ۔ ایک بچے کی مثال لے لیں جب آپ کسی بچے کو مسکرا کر دیکھتے ہیں تو فطراََ نا وہ بھی ہم کو مسکراہٹ کے ساتھ اس امید کے ساتھ دیکھتا ہے کہ یہ میرا خیر خواہ اور میرا ہمدرد ہے،انسان کے اندر مسکراہٹ ایک ایسی چھپی ہوئی خوبی ہوتی ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی بندے کے حالات با آسانی جان سکتے ہیں۔ مسکراہٹ والی شخصیت و چہرہ ایک قدرتی نعمت ہوتی ہے، اکثر لوگوں کا مشاہد ہ کیا گیا ہے کہ جو مسکراہٹ سے ملنے والے شخص کو اپنا ہم راز با آسانی بنا لیتے ہیں۔ مسکراہٹ انسان کی کیفیات اور غموں کو چپانے کا بہترین ذریعہ ہوتا ہے۔ جب آپ اپنے دوستوں یا عزیزوں سے ملتے ہیں تو آپ کی مسکراہٹ آپ کی کیفیات سب پر عیاں کر دیتی ہے کہ آپ کن حالات سے دور چارہیں۔ مسکراہٹ زندگی کا وہ اہم حصہ ہے جو ہماری آدھے سے زیادہ مشکلات کو آسان بنا دیتا ہے۔ اور مسکراہٹ بھرے لہجے اور چہرے والا شخص بخوبی اپنی بات سے دوسروں کا آشکار کر سکتا ہے۔مسکراہٹ ایک ایسا قدرتی عمل کا نام ہے جس کے آگے زبردستی نہیں چلائی جا سکتی مگر ایک ایسے ہتھیار کا نام ہے جس کے ذریعے آپ با آسانی کسی بھی میدان میں ، کسی بھی قسم کی جنگ باآسانی جیتنے کے ساتھ دوسروں کے دلوں پر راج کر سکتے ہیں۔ مسکراہٹ سے انسان کے چہرے میں ایک خوبصورتی نظر آتی ہے اور ایک ایسا عمل ہے کہ آپ کو آپ کے غموں سے وقتی طور پر نجات بھی دلاتی ہے۔ مسکراہٹ ہی ایک ایسا ہنر ہے جس کے ذریعے آپ بہت جلد دوست بنا سکتے ہیں ، ویسے توایسے لوگوں سے دوری اختیار کی جاتی ہے جن کے ناک پر ہمیشہ غصہ ہی رہتا ہے یا ہمیشہ ماتھے پر بارہ ہی بجے رہتے ہیں۔

اگر آپ کی طبیعت سخت ہے اور آپ کو مسکراہٹ سے آپ کو الرجی محسوس ہوتی ہے تو آپ مسکراہٹ کو چیلنج سمجھ کر اس کو اپنے اوپر سوار کر دیں کہ میں نے اپنے آپ کو چند دنوں کے اندر مسکراہٹ کا عادی بنانا ہے ۔ اور اپنے اندر یہ تبدیلی پیدا کر کے رہونگا کہ میری سخت طبیعت مسکراہٹ والی طبیعت میں جب تک تبدیل نہ ہوجائے۔زیادہ تر خوشی کے مواقع تلاش کریں۔ اپنے غموں کو اپنے اعصاب پر سوار نہ ہونے دیں۔ پہلے سے مختلف انداز میں سوچنے اور عمل کرنے لگ جائیں، خود بخود آ پ کے اندر ایک تبدیلی رونما ہو جائے گی۔ جس کو آپ بخوبی خود بھی اندازہ لگا سکیں گے۔ اپنی زندگی میں کچھ پہلو ایسے بھی لائیں کہ لوگ آپ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں لوگ خواہش پیدا کریں کہ آپ سے ملا جائے نہ کہ لوگ آپ سے دور رہنے میں ہی اپنی افادیت جانیں، مسکراہٹ بھی ایک ایسا عمل ہے کہ جس سے لوگ آپ کے نزدیک آئیں گئے اور آپ سے مراسم بڑھائیں گئے۔ ایک بات مسکراہٹ ایک ایسا عمل ہے کہ آپ زندگی کی کسی بھی میدان میں ہوں تو آپ ہر میدان میں فتح حاصل کر سکتے ہیں اور لوگ اسی مسکراہٹ کے ذریعے آپ کے دیوانے ہو سکتے ہیں۔ اسی لیے مسکراہٹ کو اپنے ہاتھوں سے کبھی جانے نہ دو، ہمیشہ کے لیے مسکراہٹ کو اپناؤ۔ مسکرانے سے انسان کا اپنا من بھی پر سکون ہوتا ہے اور ماحول بھی۔ ایک بات یاد رکھیں مسکرانے، ہنسنے اور قہقہ لگانے میں بہت فرق ہوتا ہے۔اس فرق کو جان کر ہمیشہ مسکرانے کی عادات کو اپنے اندر اجاگر کریں گئے تو آپ کو اپنے اندر خود بخود بدلتی ہو ئی تبدیلی نظر آنے لگ جائے گی۔ یاد رکھیں مسکرانے کے لیے مواقع کی تلاش نہیں کی جاتی بلکہ مواقع پیدا کر کے زندگی کو پر سکون و پر آسائش بنایا جا سکتا ہے ، غموں میں ڈھکے بیٹھے رہو گئے تو مایوسی و ناکامی کے سوا کچھ بھی ہاتھ نہ آئے گا بلکہ ہر آزمائش کا دو قدم آگے بڑھ کر مسکراہٹ کے ساتھ اس کو گلے لگاؤکیونکہ زندگی نام ہے مسکراہٹ کا نہ کے غم والم کا۔۔۔تھوڑا مسکراؤ ۔۔۔مسکرانا ہی زندگی ہے۔۔۔

Muhammad Jawad Khan
About the Author: Muhammad Jawad Khan Read More Articles by Muhammad Jawad Khan: 113 Articles with 182011 views Poet, Writer, Composer, Sportsman. .. View More