فیس بک سے متعلق چند عجیب حقائق٬ جاننا فائدہ مند

بلاشبہ فیس بک اس وقت سوشل نیٹ ورکنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے اور ہماری زندگی کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے جس کی مدد سے ہم نہ صرف اپنے دوستوں سے ہر وقت رابطے میں رہ سکتے ہیں بلکہ اپنی رائے کا اظہار بھی کرسکتے ہیں- تاہم یہ سب تو فیس بک سے متعلق چند بنیادی باتیں لیکن جبکہ فیس بک چند ایسے عجیب و غریب حقائق کی بھی مالک ہے جن سے بیشتر صارفین لاعلم ہیں-

فیس بک اکاؤنٹس کو روزانہ 6 لاکھ مرتبہ ہیک کرنے کی کوشش کی جاتی ہے-
 

image

آپ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو فیس بک پر بلاک نہیں کرسکتے-

فیس بک ہر اس سائٹ کے بارے میں جان سکتا ہے جس کا آپ وزٹ کرتے ہیں یہاں تک یہ کام وہ آپ کے فیس بک اکاؤنٹ کو سائن آؤٹ کرنے کے باوجود بھی کرسکتا ہے-

دنیا میں چند لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے صرف کچھ لوگوں کو اس لیے قتل کردیا کہ انہوں نے قاتل کو فیس بک پر unfriend کردیا تھا-

چین نے سوشل میڈیا کی چند سائٹس کو اپنے ملک میں بلاک کر رکھا ہے جس میں فیس بک اور ٹوئٹر بھی شامل ہیں-
 

image


آپ جیسے ہی اپنے فیس بک کے اسٹیٹس باکس میں کچھ لکھنا شروع کرتے ہیں وہ فوراً فیس بک کے سرور پر پہنچنا شروع ہوجاتا ہے- یہاں تک کہ آپ پوسٹ بٹن کو کلک بھی نہیں کرتے اور اس سے قبل ہی تمام ڈیٹا سرور تک پہنچ جاتا ہے-

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ فیس بک کا رنگ اس وجہ سے نیلا رکھا گیا ہے کہ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کلر بلاننڈ ہیں اور انہیں لال اور سبز رنگ دکھائی نہیں دیتے-

YOU MAY ALSO LIKE:

Facebook was meant to be a social media platform which allowed the users to connect with other but it turned out to become an incumbent part of our life. Here are few facts about Facebook.