ہر بیماری کا مکمل علاج بذریعہ اشتہارات

اردو کے اخبارات پر اگر نظر ڈالیں توچند معیاری اشتہارات کو دیکھ کر حیرت بدنداں رہ جائیں گے کہ لوگ تو مارے مارے پھرتے رہتے ہیں ، اگر کوئی ان اشتہارات کو پڑھ لے توکسی ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں۔ آپ اگر کسی نا قابل علاج بیماری میں مبتلا ہیں تو بس دیا گیا موبائل فون نمبر دبایئے اور بیماری ایسی غائب ہوگی کہ پلٹ کر دیکھے گی بھی نہیں۔

معصوم لوگ جو ان بیماریوں سے نجات حاصل کرنا چاہیں اسکی تفصیل کچھ یوں ہے: موٹا پے کا مکمل خاتمہ،گورا رنگ شرطیہ ۳ ؍ دن میں،جوڑوں کے درد کا مکمل خاتمہ، گنجے پن کا مکمل خاتمہ، چہرے کے فالتو بالوں کا جڑ سے خاتمہ، چھوٹے قد والے رابطہ کریں، ۳؍ دن میں بال لمبے سیاہ اور گرنا بند،ہیپا ٹائٹس سے نجات، شوگر سے نجات، ۲۴۷۵ روپئے میں جوان ہوجایئے ، وغیرہ وغیرہ ۔

سیدھے سادھے لوگوں کے لئے ان اشتہارات میں کتنی کشش رکھی گئی ہے۔ کتنے اس دھوکے کی نظر ہوجاتے ہونگے اور مزیدبیماریاں انہیں لپٹ جاتی ہونگی۔ پتہ ہوتا ہی نہیں، صرف موبائل نمبر سے کام چل جاتا ہے ، اسکی معلومات اتنی آسان بھی نہیں کہ آپ کو جعلی اشتہارات دینے والوں کا پتہ بھی مل جائے۔

ذمہ دار ادارے کے ارباب حل و عقد سے درخواست کرونگا کہ چاہے آمدنی تھوڑی بہت متاثر ہو بھی جائے، ایسے جعلی اشتہارات پر کچھ پابندی عوام کی بھلائی میں ضرور لگا ئیں تاکہ ایسے اشتہارات دینے والے دھوکا دینے کو غیر اہم نہ سمجھیں۔ میری تجویز ہے کہ مکمل پتہاگر نہ ہو تو اشتہار چھاپنے پر پابندی عائد کردیں۔ والسلام
zafar zubairi
About the Author: zafar zubairi Read More Articles by zafar zubairi: 18 Articles with 13927 views 13 years service in Central Government Dept. i.e: Ministry of Food & Agri, Rehabilitation Ministry, Settlement Orgm, Pakistan Insurance Corp., with Co.. View More