کامیابی چاہیے تو شراب پیو نہیں تو فیل ہوجاؤ

سالانہ امتحانات میں کامیابی کے لیے طلبا دن رات محنت کرتے ہیں لیکن ایک پروفیسر نے تو طلبا کی کامیابی کا راستہ شراب پینے میں ڈھونڈ نکالا اور طلبا کو یہ کہہ کر زبردستی شراب پلانا شروع کردی کہ جتنی زیادہ پیو گے اتنے اچھے نمبر دوں گا-

چین کے ایک کالج پروفیسر کو سالانہ امتحانات کے دوران طلبا کو زبردستی ایک خاص مشروب پلانے پر معطل کردیا گیا ہے- چینی پروفیسر نے طالبعلموں کو یہ کہہ کر چینی مشروب baijiu پلائی کہ “ جو جتنا زیادہ پیے گا اسے اتنے زیادہ نمبر ملیں گے اور اتنا ہی اچھا گریڈ دیا جائے گا اور وہ انہیں حقیقی زندگی کے لیے تیار کر رہا ہے“-
 

image

چینی پروفیسر Gu Ming نے طلبا سے کہا کہ “ چونکہ آپ کو گریجویشن کے بعد سیلز کی جاب کرنی ہے تو آپ کو یہ مشروب پینا آنا چاہیے“ -

Guizhou Anshun Vocational Institute کے پروفیسر نے روایتی اپنی چینی ادویات کی کلاس میں پلاسٹک کے گلاسوں میں الکوحل پر مشتمل مشروب انڈیل کر طلبا کو اپنی نشستوں پر بیٹھ کر ہی اسے پینے کی ہدایت جاری کی-

پروفیسر نے طلبا سے کہا کہ “ جو پورا گلاس پیے گا اسے 100 نمبر ملیں گے٬ جو آدھا پیے گا اسے 90 نمبر ملیں گے٬ جو چند گھونٹ بھرے گا اسے 60 نمبر ملیں اور جو نہیں پیے گا اسے فیل کر دیا جائے گا-

صرف سننے میں یہ ایک انتہائی آسان امتحان تھا لیکن حقیقت میں انتہائی مشکل تھا کہ کیونکہ یہ چینی مشروب میں اناج اور 60 فیصد الکوحل پر مشتمل ہوتا ہے اور انتہائی بھاری ہوتا ہے-
 

image


کیمپس کے حکام کو اس واقعے کی اطلاع اس وقت ہوئی جب انہوں نے کیمپس میں موجود چند طلبا کو نشے کی حالت میں دیکھا جس کے بعد انسٹیٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر Fu Guisheng نے پروفیسر کو معطل کردیا-

YOU MAY ALSO LIKE:

A college professor in China has been suspended after giving his students a rather controversial test during their final exam. In a bid to prepare them for real life, he asked his students to gulp down glasses of baijiu, a Chinese liquor, grading them based on how much they were able consume.