طویل العمر افراد کا حیرت انگیز جزیرہ٬ راز پتہ چل گیا

ایک یونانی جزیرے Ikaria کے باشندوں کی عمریں عام توقعات سے بھی کئی زیادہ ہوتی ہیں- یہاں طویل العمر مرد و خواتین کو تلاش کرنا ناممکن نہیں ہے کیونکہ اس جزیرے پر رہنے والا ہر تین میں سے ایک فرد 90 سال سے زائد عمر کا ہے جبکہ بعض کی 100 سال کی عمر تک بھی پہنچ جاتے ہیں-
 

image

ان باشندوں کی یہ عمر باقی یورپ میں بسنے والوں کی اوسط عمر سے زیادہ ہے- اس جزیرے پر رہنے والوں کی نہ صرف عمریں طویل ہوتی ہیں بلکہ یہ ایک صحت مند زندگی بھی گزارتے ہیں- یہاں کینسر اور دل کے مریضوں کی شرح انتہائی کم ہے- اس کے علاوہ یہ لوگ دیگر امراض کے شکار بھی کم ہی بنتے ہیں-

گزشتہ کئی سالوں کے دوران متعدد سیاحوں نے ان لوگوں کی طویل العمری اور بہترین صحت کے راز جاننے کی کوشش کی ہے اور اس کی کئی وجوہات بھی سامنے آئی ہیں جن میں قابلِ ذکر قیلولہ ( دوپہر میں سونا) اور مقامی غذاؤں کا استعمال ہے-
 

image


اس جزیرے پر متعدد تحقیق بھی کی گئی ہیں- جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جزیرے پر رہنے والے زیادہ مقامی طور پر اگائی جانے والی سبزیاں استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہائی اینٹی اوکسیڈنٹ ہوتی ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ بہت زیادہ آلو کھاتے ہیں اور بکری کا دودھ پیتے ہیں جبکہ گوشت اور شوگر کا استعمال بہت کم کرتے ہیں-

یہ لوگ جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ چائے بہت زیادہ پیتے ہیں اور بہت کم کافی پیتے ہیں جبکہ ان کے جسم میں کیلوریز بھی کم ہی پہنچتی ہے-

ماہرین کے مطابق ان لوگوں میں موجود دوپہر کے اوقات میں سونے کی عادت ان میں دل کی بیماریوں کے خطرات کو کم کرتی ہے-
 

image

ایک مقامی اسٹیٹ ایجنٹ Eleni Mazari سے جب یہاں کی ثقافت اور طویل العمری کے بارے میں پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا “ ہم اپنے بزرگوں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں٬ یہاں اولڈ ہوم موجود ہیں لیکن وہاں وہی بزرگ رہتے ہیں جو اپنی فیملی کھو چکے ہیں- اپنے بزرگوں کو اپنے ساتھ رکھنا ہی طویل العمری کا راز ہے“-
YOU MAY ALSO LIKE:

On the Greek island of Ikaria, longevity is the norm rather than the exception. It’s not uncommon to find elderly men and women who have easily crossed the normal life expectancy of the rest of Europe. In fact, one in three Ikarians ends up living well into their 90s, and many of them go on to become centenarians.