ذہنی تناؤ سے لاحق ہونے والی 7 بیماریاں

تناﺅ جسمانی یا ذہنی دونوں طرح کی صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے اور آج کی دنیا میں اکثر افراد زندگی کی الجھنوں میں پھنسے رہتے ہیں۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بظاہر بے ضرر نظر آنے والا تناﺅ کن بیماریوں کا باعث بنتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ڈان کے توسط سے جانتے ہیں-
 

بالوں کا گرنا
روزانہ کچھ بال گرنا عام بات ہوتی ہے مگر ذہنی تناﺅ اس عمل کو متاثر کرتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ تناﺅ کا شکار ہوجائیں تو بڑی تعداد میں بال گرنا شروع ہوجاتے ہیں اور گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ مایو کلینک کی ایک تحقیق کے مطابق تناﺅ جسمانی دفاعی نظام کو ہی آپ کے بالوں کے غدود پر حملہ آور کردیتا ہے جس کے نتیجے میں بال پریشان کن حد تک تیزی سے گرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

image


ذہنی امراض
تناﺅ آپ کو ذہنی طور پر بھی بیمار کرسکتا ہے، تناﺅ کا باعث بننے والے ہارمون کورٹیسول کی مقدار میں بہت زیادہ لوگوں کے اندر توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرسکتی ہے، جبکہ یاداشت کے مسائل سمیت ذہنی بے چینی یا ڈپریشن کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

image


کیل مہاسے
اگر آپ کا خیال ہے کہ کیل مہاسے نوجوانی کا بھیانک خواب ہے تو یہ غلط ہے، ذہنی تناﺅ کیل مہاسے کسی بھی عمر میں چہرے پر دوبارہ نمودار کرسکتا ہے۔ جب آپ ذہنی تناﺅ کے شکار ہوتے ہیں تو جسم میں ہارمونز جیسے کورٹیسول کی مقدار بڑھتی ہے جو جلدی غدود کومزید تیل خارج کرنے پر مجبور کرتا ہے۔ یہ اضافی آئل بالوں کے غدود میں مٹی اور جلد کے مردہ خلیات کے ساتھ پھنس جاتا ہے جس کے نتیجے میں مہاسے نمودار ہوجاتے ہیں۔

image


ہر وقت نزلہ زکام
ذہنی تناﺅ جسمانی دفاعی نظام کی کارکردگی متاثر کرتا ہے جس کے باعث ہر وقت بیماری کا خطرہ زیادہ اور جراثیموں سے بچنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق جب لوگ تناﺅ کا شکار ہوتے ہیں تو زیادہ بیمار ہوتے ہیں، خاص طور پر نزلہ زکام یا فلو وغیرہ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے کیونکہ جسمانی دفاعی نظام اس کے وائرس کو روک نہیں پاتا۔

image


معدے کے مسائل
ذہنی تناﺅ کے نتیجے میں جسم میں ڈائجسٹو ایسڈ زیادہ بننے لگتا ہے جو سینے میں جلن کا باعث بنتا ہے، اسی طرح یہ معدے میں موجود خوراک کی صفائی کا عمل بھی سست کردیتا ہے جس کے نتیجے میں گیس اور اپھار پیدا ہوتا ہے اور کئی بار تو یہ آنتوں کی سرگرمیوں کو بڑھا کر ہیضے کا بھی باعث بن جاتا ہے۔

image

سر درد رہنا
اگر آپ کو کبھی سر درد نہیں ہوتا مگر اچانک سر میں تکلیف مسلسل رہنا شروع ہوگئی ہے تو آپ بہت زیادہ تناﺅ کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ تناﺅ ایسے کیمیکلز کو خارج کرتا ہے جو اعصاب اور دماغ میں خون کی شریانوں میں تبدیلیاں لاتے ہیں جس سے سردرد مستقل مہمان بن جاتا ہے، اگر آپ کو اکثر آدھے سر کا درد رہتا ہے تو تناﺅ اسے بدترین بنا دے گا۔

image

جسمانی وزن میں اضافہ یا کمی
تناﺅ ایک ہارمون کورٹیسول کے زیادہ اخراج کا باعث بنتا ہے جو جسم کی بلڈ شوگر پراسیس کرنے کی صلاحیت پر اثرات مرتب کرکے چربی، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کو ہضم کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلیاں لاتا ہے جس سے وزن میں اضافہ یا کمی ہونے لگتی ہے۔ تناﺅ لوگوں کو غیرصحت مند سرگرمیوں کے لیے بھی اکساتا ہے جیسے زیادہ کھانا یا معمول سے بہت کم کھانا۔

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The negative effects of stress can be seen both physically and psychologically. In this post I want to focus on just seven of the physical conditions either known or generally regarded to have stress as a primary or related cause.