پاکستان کی خوبصورت اداکارائیں اور ان کی “ حقیقی “ عمر

کہتے ہیں کہ کبھی عورت سے اس کی عمر اور مرد سے اس کی تنخواہ کے بارے میں نہیں پوچھنا چاہیے کیونکہ یہ بدتہذیبی کہلاتی ہیں- لیکن اگر ہم بات کریں پاکستان کی چند خوبصورت اور پرکشش اداکاراؤں کی تو کم ہی کوئی ان کی “ حقیقی “ عمر سے واقف ہوتا ہے- یقیناً ہمارے لیے یہ جاننا تعجب کی بات ہوگی کہ ہم جس خوبصورت فنکارہ کو ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں اس کی عمر کیا ہے؟ آج کے آرٹیکل میں ہم آپ کو پاکستان کی چند خوبصورت ترین اور مقبول فنکاراؤں کی تاریخ پیدائش بتائیں گے جو کہ وکی پیڈیا سے حاصل کی گئی ہیں-
 

image
متعدد ٹی وی سیریلز میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھانے والی اور انہیں کامیاب بنانے والی صبا قمر کی تاریخِ پیدائش 5 اپریل 1984 ہے یعنی اس وقت ان کی عمر تقریباً 33 سال ہے-
 
image
کیا آپ یقین کریں گے کہ پرکشش فنکارہ ماہ نور بلوچ اس وقت تقریباً 47 سال سے زائد عمر کی ہوچکی ہیں؟ جی ہاں آپ مانے یا نہ مانے لیکن یہ حقیقت ہے- ماہ نور بلوچ کی تاریخِ پیدائش 14 جولائی 1970 ہے- 
 
image
پاکستانی ماڈل و فنکارہ مہوش حیات کی تاریخِ پیدائش 6 جنوری 1983 ہے اور یوں اب ان کی عمر 34 سال کو پہنچ چکی ہے- مہوش حیات اب تک پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد کامیاب ڈرامے دے چکی ہیں-
 
image
ہمسفر نامی ڈرامے سے شہرت حاصل کرنے والی ماہرہ خان دیکھتے ہی دیکھتے بالی ووڈ تک جا پہنچی ہیں- اس خوبصورت فنکارہ کی تاریخِ پدائش 21 دسمبر 1982 ہے اور اس وقت ان کی عمر تقریباً 35 سال ہے-
 
image
عینی جعفری نے اپنے کیریر کا آغاز بطورِ ماڈل 2010 میں کیا اور اس کے بعد کئی ڈراموں میں اداکاری بھی کی- عینی کا شمار بھی پاکستانی مقبول ترین فنکاراؤں میں ہوتا ہے- عینی جعفری کی تاریخِ پیدائش 9 جون 1981 ہے اور یوں اس وقت ان کی عمر تقریباً 36 سال ہے-
 
image
سوہا علی ابڑو پاکستان کی ایک مقبول ترین فنکارہ اور ماڈل ہیں اور اب تک کئی کامیاب ڈراموں میں کام کر چکی ہیں- وکی پیڈیا کے مطابق سوہا علی ابڑو کی تاریخِ پیدائش 13 مئی 1994 ہے اور اس وقت ان کی عمر 23 سال ہے -
 
image
ارج فاطمہ کا شمار بھی پاکستان کی مقبول ترین فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے- ارج امریکہ میں پیدا ہوئیں لیکن بعد میں پاکستان منتقل ہوگئیں اور یہاں انہوں نے بطور کیریر اداکاری کا انتخاب کیا- ارج کی تاریخ پیدائش 7 نومبر 1989 ہے اور یوں اس وقت ان کی عمر تقریباً 28 سال ہے-
 
image
خوبصورت ماریہ واسطی پاکستان ٹیلی ویژن کا ایک جانا مانا نام ہے اور ان کا شمار پاکستان کی قابل ترین فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے- 14 اگست 1980 کو پیدا ہونے والی ماریہ واسطی اس وقت 36 سال سے زائد عمر کی ہیں-
 
image
عائشہ خان کا شمار پاکستان کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کی- عائشہ خان کی تاریخِ پیدائش 27 ستمبر 1982 ہے جبکہ ان کی عمر تقریبا 35 سال ہوچکی ہے-
 
image
عائشہ عمر بھی پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت فنکاراؤں میں سے ایک ہیں اب تک کئی کامیاب اور مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں- عائشہ عمر 12 اکتوبر 1981 کو پیدا ہوئیں اور اس وقت ان کی عمر 36 سال سے زائد ہے-
 
YOU MAY ALSO LIKE:

They say never to ask a woman her age and a man his salary.. but when it comes to Pakistani actresses, the media usually digs out their actual birth dates. Ever wondered how old the women you see on TV are? When asked in interviews, they might ying-yang about it like Meera did, when asked her age – however, the real ages soon come out. Here’s a list of famous Pakistani actresses and their actual ages.