پوتے کا آخری وقت٬ جہاز کا رخ موڑ دیا گیا

ایک مسافر طیارے کے پائلٹ نے ایک خبر سنتے ہی عین اس وقت طیارے کو روک دیا جب وہ رن وے سے دوڑتا ہوا فضا میں بلند ہونے ہی والا تھا- یہ خبر درحقیقت طیارے میں سوار ایک معمر جوڑے کے لیے پیغام تھا کہ ان کا پوتا اسپتال میں آخری سانسیں لے رہا ہے-

یہ واقعہ مانچسٹر میں پیش آیا جہاں رن وے پر گامزن طیارے کے پائلٹ کو یہ خبر دی گئی جس پر رحمدل پائلٹ نے طیارہ روک کر اس جوڑے کو پوتے سے ملنے کا موقع فراہم کیا-
 

image


اتحاد ائیر ویز کے طیارے میں سوار یہ معمر جوڑا آسٹریلیا جا رہا تھا جب انہیں اطلاع دی گئی ان کے پوتے کی حالت تشویشناک ہے اور اسپتال میں اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے-

یہ اطلاع جب جہاز کے پائلٹ تک پہنچی اس نے طیارے کا رخ واپس موڑ لیا اور اس معمر جوڑے کو جہاز سے اتار کر ان کا سامان بھی ان کے حوالے کردیا تاکہ وہ اپنی پوتے سے آخری ملاقات کر سکے-

اس معمر جوڑے نے جہاز کے عملے اور پائلٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ ان کے بےحد شکر گزار ہیں کہ عملے نے ان سے بھرپور تعاون کیا اور ان کا ہر طرح سے خیال رکھا۔‘
 

image

معمر جوڑے کو اتارنے کے بعد جہاز واپس اپنی منزل کی جانب گامزن ہوگیا-
YOU MAY ALSO LIKE:

The pilot and crew of an Australia-bound jet have been praised after aborting a take-off to allow an elderly couple to rush to the bedside of their dying grandson.