ویسٹ انڈیز کی ہیٹرک

ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ3اکتوبر2016 کو اپنی تمام تر رنگینیوں ،ہنگامہ خیزیوں اور ٹیموں کی معر کہ آرائی کے بعد ایک نئے ریکارڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا اور بہت سی تلخ و شیریں یادیں شائقین کرکٹ کے لئے چھوڑ گیاویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کر لی 2016میں ویسٹ نذیز کی ٹیم پرقسمت کی دیوی مہربان رہی اس نے چار ماہ کے دوران آئی سی سی کے تین بڑے ایونٹ جیت کر کامیابیوں کی ہیٹرک مکمل کر لی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت کر ایک ریکارڈ قائم کردیا یہ دن ویسٹ انڈیز کی جیت کا دن تھا اسی روزویمنزکرکٹ ٹیم نے بھی آسٹریلا کی کرکٹ ٹیم کو شکست دیکر کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کر دیا ویسٹ انڈیز مین اوروویمنزکرکٹ ٹیموں نے ایک ہی روز کرکٹ کے دو ورلڈ کپ جیت کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے2016 ویسٹ انڈیز کی کامیابیوں کا سال ہے ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے فائنل میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا تیسری مرتبہ ورلڈ کپ فائنل جیتنے کا خواب چکنا چور کردیا اس میں ایک دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دو ماہ قبل ویسٹ انڈیز کی انڈر 19کرکٹ ٹیم نے بھارت کی ٹیم کو فائنل میں ہراکر انڈر 19ورلڈ کپ کافائنل جیت لیا تھا یوں فتح کی دیوی ویسٹ انڈیز پر مہربان نظر آتی ہے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں 155رنز بناسکی اس میں روٹ کے 54بٹلر36 اور ویلی کے21رنز قابل ذکر ہیں اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مقررہ ہدف19.4اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر161رنز بناکر فائنل اپنے نام کرلیا ویسٹ ایڈیز کی ٹیم کو آخری اوورز میں جیتنے کے لئے 19رنز درکار تھے انگلینڈ کی ٹیم جیت کے قریب تھی اور اس کے کھلاڑی جیت کا جشن منانے کے لئے تیار تھے لیکن کہتے ہیں کہ کرکٹ اتفاقات کا کھیل ہے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے وہ کر دکھایا جو ناممکن تھا شیر کے منہ سے نوالہ چھیننے والی مثال قائم کردی آخری اوورز میں19رنز بنانے کے لئے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی برائتھ وائٹ کریز پر تھے اور انگلینڈ کی طرف سے باؤلر بین سٹوکس آخری اوور کرنے کے لئے آئے تو پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازبرائتھ وائٹ نے اس کی چار گیندوں پرمسلسل چھکے لگاکر ناممکن کوممکن کر دکھایا انگلش ٹیم کے باؤلر بین سٹوکس چار گیندوں پر مسلسل چھکے کھانے کے بعد وکٹ پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے تو اس کے ساتھیوں نے اس کو تسلی دیکر اٹھایا برائتھ وائٹ مسلسل چار گیندوں پر چھکے لگانے والے پہلے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی بن گئے کرکٹ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم ایک سال میں تین آئی سی سی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی یہ منفرد ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے حصے میں آیا ہے اس کے علاوہ ایک اور ریکارڈ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بنایا ہے انگلینڈ کی ٹیم تین مرتبہ آئی سی سی ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کے مد مقابل آئی تینوں مرتبہ اس کو شکست کا سامنا کر نا پڑا ورلڈ کپ 1979میں چیمپئینزٹرافی 2004اور ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ،2016میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے کامیابی حاصل کی ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعات میں الجھنے کے باوجود آئی سی سی کے تین بڑے ٹورنامنٹ کو جیت لیا ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ تنازعات کے باعث کئی سینئرز کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیا گیا اس کے باوجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کرکٹ بورڈ کنٹریکٹ اور مراعات حاصل کرنے کے باوجود ایشاکپ اورٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں عوامی خواہشات کے مطابق کارکردگی نہ دے سکے جوکہ کسی بھی کے عہدے داروں اور کھلاڑیوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے

Asghar Ali Javed
About the Author: Asghar Ali Javed Read More Articles by Asghar Ali Javed: 19 Articles with 22468 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.