دنیا کے محفوظ ترین ہیلی کاپٹر کی پہلی کامیاب پرواز

 

دنیا کے سب سے پہلے 18 روٹر ملٹی کاپٹر نے اپنی تجرباتی پرواز کا مرحلہ کامیابی کے ساتھ طے کر لیا ہے- اس انوکھے ہیلی کاپٹر کی پہلی پرواز کا تجربہ جرمنی میں کیا گیا- دلچسپ بات یہ ہے کہ اسے دنیا کا سب سے محفوظ ترین ہیلی کاپٹر قرار دیا جارہا ہے-
 


اس ہیلی کاپٹر کو ایجاد کرنے والے Alex Zosel کا کہنا ہے کہ یہ روائتی ہیلی کاپٹروں کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس میں ضرورت سے زیادہ جدید ٹیکنالوجی آراستہ نظام نصب ہے-

Volocopter نامی یہ ہیلی کاپٹر روٹر(ہیلی کاپٹر پر نصب پنکھے) یا بیٹری کے فیل ہونے کی صورت میں بھی اپنی پرواز جاری رکھ سکتا ہے جبکہ بیٹری کی توانائی کم ہونے کے باوجود بھی آسانی سے لینڈ کر سکتا ہے-
 


تاہم فی الحال یہ ہیلی کاپٹر صرف 25 منٹ تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے- امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کی قیمت 2 لاکھ یورو مقرر کی جائے گی-
 

Email
Rate it:
Share Comments Post Comments
11 Apr, 2016 Total Views: 4798 Print Article Print
NEXT 
Reviews & Comments
Post your Comments Language:    
Type your Comments / Review in the space below.
An 18-rotor multicopter has been taken on its first manned flight in Germany. Alex Zosel told the BBC that his device was safer than a traditional helicopter because its systems had more redundancy built-in. The Volocopter can continue to fly if some of its batteries or rotors fail, and can land itself when battery power is low.
MORE ON ARTICLES
MORE ON HAMARIWEB