دنیا کا سب سے بڑا اژدھا پکڑا گیا

ملائیشین حکام نے دنیا کا سب سے بڑا اژدھا پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کے جزیرے پناگ میں جمعرات کو ایک زیر تعمیر عمارت سے ایک مادہ اژدھا پکڑا گیا ہے۔ یہ مادہ اژدھا ایک گرے ہوئے درخت کے نیچے دبا ہوا تھا۔ اس اژدھے کو محکمہ جنگلات کے حوالے کیا جانا تھا لیکن یہ اس سے پہلے سے ہلاک ہوگیا۔
 

image


8میٹر لمبا ( تقریبا 26فٹ ) یہ اژدھا پناگ کے ضلع پایا تیرو بونگ جہاں ایک فلائی اوور کی تعمیر کی جارہی ہے ، وہاں کی ایک زیر ِ تعمیر عمارت سے برآمد ہوا تھا۔

ہر ی سیان جو کہ پناگ کے محکمہ شہری دفاع کے سر براہ ہیں نے بتایا کہ وہاں کام کرنے مزدوروں نے ہنگامی کال کر کے اس اژدھے کے بارے میں بتایا ۔ شہری دفاع کے کارکنوں کو اس اژدھے کو قابو کرنے میں 30منٹ لگے۔

ہر ی سیان کا کہنا ہے کہ جمعرات کو یہ مادہ اژدھا پکڑا گیا تھا۔ تاہم اتوار کو انڈے دینے کے بعد اس مادہ اژدھے کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس اژدھے کا وزن تقریبا ً 250کلو گرام بتایا جارہا ہے۔
 

image

اس سے قبل پکڑے جانے والے سب سے طویل اژدھے کی لمبائی 25 فٹ اور اس کا وزن 158کلو گرام تھا۔

گویا کہ موجودہ اژدھا حجم میں تو صرف ایک فٹ لمبا لیکن وزن میں کم و بیش 90 کلو زیادہ تھا۔
YOU MAY ALSO LIKE:

A huge python found on a construction site in Malaysia could take the record for the longest snake ever to be caught, with initial estimates at eight metres. The reticulated python – a species found in south-east Asia and widely considered as the longest reptile species – was spotted where a flyover was being built in Paya Terubong, a district on the island and tourist haven of Penang.