کنگ کوبرا نے اسٹیج شو میں گلوکارہ کو ہلاک کردیا

جانور بہرحال جانور ہوتے ہیں اور ان سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرلینی چاہیے۔ اکثر اوقات ایسی خبریں منظر عام پر آتی رہی ہیں کہ سرکس کے شیر نے رنگ ماسٹر پر حملہ کردیا، یا پالتو ہاتھی نے بپھر کر انسانوں پر حملہ کردیا ، چند برس قبل غالباً امریکا میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جہاں نینشل پارک کے شیروں نے اپنے رکھوالے پر حملہ کردیا۔ ایسا ہی کچھ خطرناک سانپوں کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرنے والی انڈونیشیا کی ایک گلوکارہ کے ساتھ ہوا۔
 

image


انڈونیشیا کی ایک مقامی گلوکارہ اسٹیج شو کے دوران سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوگئی۔یہ واقعہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں گزشتہ دنوں پیش آیا۔ ارما بیول نامی نوجوان گلوکارہ اسٹیج پر سانپوں کے ساتھ پرفارمنس کرنے کے حوالے سے مشہور تھیں۔

4 اپریل کو ایک اسٹیج شو میں وہ کنگ کوبرا کے ساتھ پرفارم کررہی تھی کہ اس دوران کنگ کوبرا نے اسے ڈس لیا۔ جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور کچھ دیر بعد ہی وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔

مغربی دنیا میں ارما کا نام زیادہ جانا پہچانا نہیں تھا مگر انڈونیشیا میں اسے مقبولیت حاصل تھی۔ گلوکارہ کو جنوبی ایشیائی فلمی موسیقی پر رقص اور رال اینڈ رول کے حوالے سے جانا جاتا تھا۔

انڈونیشن حکومت نے اگرچہ اس قسم کے اسٹیج شوز پر پابندی عائد کردی تھی مگر ارما کا یہ انداز مقبول ہوگیا تھا جس میں وہ سانپوں، اژدھوں اور کنگ کوبرا کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرتی تھی۔
 

image

چار اپریل کو بھی ارما مغربی جاوا کے ایک گاؤں میں ایک اٹھارہ فٹ لمبے کنگ کوبرا کے ساتھ پروگرام کررہی تھی۔ ارما کو پتا نہیں تھا کہ اس کوبرا کا زہر نہیں نکالا گیا ہے۔اسٹیج پر رقص کے دوران کنگ کوبرا نے اسے ڈس لیا۔ کوبرا کے کاٹنے کے بعد بھی وہ 45 منٹ تک پرفارم کرتی رہی جس کے بعد وہ اسٹیج پر گر گئی اور وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
YOU MAY ALSO LIKE:

An Indonesian singer known for performing with live snakes has died after being bitten by a king cobra onstage. Irma Bule, 29, is not a household name in the English-speaking world. But in Indonesia, she is known as a singer of dangdut, a pop fusion of folk, South Asian film music, and rock and roll that rose to prominence in the 1980s.